سی پیک کسی سیاسی جماعت کا نہیں ،پاکستان کا پراجیکٹ ہے ،

منصوبہ پاکستان کی معیشت کو بدلے گا ،ْڈاکٹر عشرت حسین ہماری پیداواری صلاحیت بہتر ہو رہی ہے، غربت کے خاتمے کے لیے انڈسڑی، ٹوررزم، ایگریکلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے ،ْ خطاب

بدھ 16 جنوری 2019 14:43

سی پیک کسی سیاسی جماعت کا نہیں ،پاکستان کا پراجیکٹ ہے ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) معاشی تجزیہ نگار ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا ہے کہ سی پیک کسی سیاسی جماعت کا نہیں ،پاکستان کا پراجیکٹ ہے ،منصوبہ پاکستان کی معیشت کو بدلے گا، ہماری پیداواری صلاحیت بہتر ہو رہی ہے، غربت کے خاتمے کے لیے انڈسڑی، ٹوررزم، ایگریکلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے۔بخاری انسٹیٹیوٹ آف پبلک پالیسی کے زیر اہتمام گیارہویں سالانہ سٹیٹ آف اکنامی رپورٹ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا کہ سی پیک لانگ ٹرم پراجیکٹ ہے،سی پیک کسی سیاسی جماعت کا نہیں بلکہ پاکستان کا پراجیکٹ ہے۔

انہوںنے کہا کہ سی پیک پاکستان کی معیشت کو بدلے گا۔انہوںنے کہاکہ سی پیک میں ایک نہیں متعدد منصوبے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پچھلے سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اٹھارہ بلین ڈالر تھا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا کہ دوہزار تیرہ میں انرجی کرائسز عروج پر تھاانہوںنے کہاکہ فیصل آباد سمیت دیگر شہروں کی ملز بند ہو رہی تھیں،دوہزار بیس تک پاکستان میں انرجی سر پلس ہو گی۔

انہوںنے کہاکہ ہماری پیداواری صلاحیت بہتر ہو رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ غربت کے خاتمے کے لیے انڈسڑی، ٹوررزم، ایگریکلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے کوریڈور بنائی جا رہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ فشریز کا شعبہ پاکستان کے لیے منافع بخش ہے جس کے لئے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ سی پیک میں پاکستان کی ترقی کے تمام مواقع موجود ہیں ۔انہو ںنے کہاکہ پرائیویٹ سیکٹر کا پاکستان کے لیے اہم کردار ہے۔