سپریم کورٹ نے نواز شریف کی سزا معطلی کے خلاف نیب کی اپیل خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا
نیب کی اپیل ایسے شخص کے خلاف ہے جو پہلے ہی جیل میں ہے۔ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ
سمیرا فقیرحسین بدھ 16 جنوری 2019 16:09
(جاری ہے)
مرکزی درخواستوں کی سماعت پر ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ نیب کیسز میں ہائیکورٹ غیر معمولی آئینی دائرہ استعمال کر سکتی ہے۔
نواز شریف کے کیس میں ایسے کوئی غیر معمولی حالات نہیں تھے۔ نواز شریف کی ضمانت اور اس کی منسوخی کی وجوہات بالکل مختلف ہیں۔ نیب کی اپیل ایسے شخص کے خلاف ہے جو پہلے ہی جیل میں ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ نیب کی دوسری فریق خاتون ہے۔ قانون خواتین کو ضمانت میں رعایت فراہم کرتا ہے۔ ایسے حالات میں نیب کی اپیل مسترد کی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ 14 جنوری کو ایون فیلڈ ریفرنس کی سزا معطلی کے خلاف سپریم کورٹ میں نیب کی جانب سے دائر کردہ اپیلوں پر سماعت ہوئی جنہیں خارج کر دیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے پانچ رکنی بینچ نے نیب کی اپیل خارج کی تھی اور اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس احتساب عدالت نے 6 جولائی 2018 کو نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں 10 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی، جسے بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے 19 ستمبر کو معطل کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا ، بعد ازاں سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی رہائی کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف نیب نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخاراحمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس 2024 کے تربیتی کیمپ کا دورہ
-
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر بھیج دیں
-
بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹرروبینہ خالد کی ملاقات
-
پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اورماحول دوست سرمایہ کاری کے فروغ میں پرعزم ہے،دسمبر تک ملکی سطح پر گرین سکوک بانڈز جاری کرنے پر کام کررہے ہیں،وزیرخزانہ محمداورنگزیب
-
ذاتی رنجش،جیٹھ نے دیگر7افراد کیساتھ مل کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
-
تلورکے شکارکیلئے زمین الاٹمنٹ کاکیس
-
وزیراعظم کی تمام وزارتوں، ڈویژنز کو مینوئل فائلنگ سے ای آفس پر منتقل کرنے کی ہدایت
-
چین نے پاکستانی سیٹلائیٹ ’’آئی کیوب قمر ‘‘کا ڈیٹا پاکستان کے حوالے کر دیا، پاکستانی سفیر نے ڈیٹا وصول کیا
-
مئی ریلی کیس،بیرسٹرگوہر، عمرایوب و دیگر کی عبوری ضمانت منظور
-
مولانا فضل الرحمن اور جماعت اسلامی کی تحریک تحفظ آئین میں باقاعدہ شمولیت دورنہیں، فواد چوہدری
-
پاکستان سی پیک کا دوسرا مرحلہ عزم اور تیزی سے مکمل کرے گا،احسن اقبالل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.