پی آئی اے کی پروازوں میں اب موسیقی نہیں، قصیدہ بردہ شریف نشرکیاجائیگا

بدھ 16 جنوری 2019 17:04

پی آئی اے کی پروازوں میں اب موسیقی نہیں، قصیدہ بردہ شریف نشرکیاجائیگا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) پی آئی اے انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام جہازوں پر موسیقی نہیں اب قصیدہ بردہ شریف پڑھا جائے گا، تجرباتی طور پر بوئنگ777 طیاروں پرقصیدہ بردہ شریف سنایا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے تمام جہازوں پر موسیقی کے بجائے قصیدہ بردہ شریف سنانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ پی آئی اے کے سی ای او ایئرمارشل ارشد ملک کی ہدایت پرعملدرآمد کرتے ہوئے کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اندرون و بیرون ملک جانیوالی تمام پروازوں پر موسیقی کے بجائے قصیدہ بردہ شریف پڑھا جائے گا، تجرباتی طور پر پی آئی اے کے بوئنگ777طیاروں میں قصیدہ بردہ شریف سنایا جارہا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل پی آئی اے کی تمام پروازوں میں مدہم موسیقی بجا کرتی تھی جبکہ پروازوں میں روانگی سے قبل سفر کی دعا پڑھی جاتی ہے۔خیال رہے کہ پاکستان ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں ، اس سے قبل جہاز کے عملے کو قد اورعمر کے لحاظ سے وزن کم کرکے عالمی معیار کے مطابق کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیبن کریو کو 6 ماہ کی مہلت دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :