نواز شریف سوشل سکیورٹی ہسپتال کے نام سے سابق وزیراعظم کا نام ہٹا دیا گیا

ہسپتال کا نیا نام سوشل سکیورٹی ٹیچنگ ہسپتال رکھ دیا گیا ،بورڈ بھی آوایزاں کر دیا گیا

بدھ 16 جنوری 2019 21:41

نواز شریف سوشل سکیورٹی ہسپتال کے نام سے سابق وزیراعظم کا نام ہٹا دیا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) صوبائی دارلحکومت لاہور میں واقع نواز شریف سوشل سکیورٹی ہسپتال کے نام سے سابق وزیراعظم کا نام ہٹا دیا گیا۔

(جاری ہے)

لاہور کے ملتان روڈ پر واقع نواز شریف سوشل سکیورٹی ہسپتال کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں ہسپتال کے نام سے نواز شریف کا نام ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ہسپتال کا نیا نام سوشل سکیورٹی ٹیچنگ ہسپتال رکھا گیا ہے اور ہسپتال کے نئے نام کا بورڈ بھی آوایزاں کیا جاچکا ہے۔ یاد رہے کہ 550 بستروں پر مشتمل سوشل سکیورٹی ٹیچنگ ہسپتال ملتان روڈ لاہور پر واقع ہے جہاں 900 سے زائد ملازمین ہیں جبکہ ہسپتال میں آئی سی یو، سی ٹی اسکین، میمو گرافی اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس آپریشن تھیٹرز موجود ہیں۔