پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

کے ایس ای 100 انڈیکس 342.24 پوائنٹس کی کمی سے 39271.94 پوائنٹس پر بند

بدھ 16 جنوری 2019 21:52

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 342.24 پوائنٹس کی کمی سے 39271.94 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ سرمایہ میں 50 ارب 3 کروڑ 65 لاکھ 97 ہزار 353 روپے کی کمی رونماء ہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 2 ارب 43 کروڑ 19 لاکھ 73 ہزار 868 روپے کی مندی رہی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 2 کروڑ 94 لاکھ 71 ہزار 350 حصص کی کمی رونماء ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں مندی کا رجحان رہا اور کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز بدھ کو کے ایس ای 100 انڈیکس 39600، 39500، 39400، 39300 اور 39200 پوائنٹس کی پانچ نچلی نفسیاتی حدیں پار کرتے ہوئے 342.24 پوائنٹس کی کمی سے 39271.94 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

پی ایس ایکس کے ممبران کے مطابق سرمایہ کاروں نے منافع کے حصول کے لئے حصص کی فروخت پر زیادہ توجہ دی جس کی وجہ سے مارکیٹ مندی کا شکار ہوگئی اور انڈیکس میں کمی واقع ہوئی۔

بدھ کو کے ایس ای 30 انڈیکس 204.95 پوائنٹس کی مندی سے 18764.50 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 187.55 پوائنٹس کی مندی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 882.19 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 80.53 پوائنٹس کی مندی سے 13946.66 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 271.18 پوائنٹس کی کمی سے 18891.56 پوائنٹس پر بند ہوا اور پی ایس ایکس کے ایم آئی 178.07 پوائنٹس کی مندی سے 19155.63 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 333 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 96 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 218 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی ایبٹ لیباریٹریز کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 17.42 روپے کے اضافے سے 658.89 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح جے ڈی ڈبلیو شوگر کے حصص کی سودے بھی 10.33 روپے کی تیزی سے 295.18 روپے پر بند ہوئے۔

سب سے زیادہ مندی مری پیٹرولیم اور ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ مری پیٹرولیم کے حصص کی قیمت 29.59 روپے کی مندی سے 1306.63 روپے اور ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت بھی 29.01 روپے کی کمی سے 1030 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار کے الیکٹرک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 32 لاکھ 22 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 6.34 روپے سے شروع ہو کر 6.29 روپے پربند ہوئی جبکہ بینک آف پنجاب کے 1 کروڑ 6 لاکھ 95 ہزار 500 حصص کے سودے 13 روپے سے شروع ہو کر 12.85 روپے پر ہی بند ہوئے۔

مجموعی طور پر 9 کروڑ 27 لاکھ 73 ہزار 20 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 4 ارب 58 کروڑ 20 لاکھ 11 ہزار 74 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 79 کھرب 49 ارب 24 کروڑ 73 لاکھ 10 ہزار 666 روپے سے کم ہو کر 78 کھرب 99 ارب 21 کروڑ 7 لاکھ 13 ہزار 313 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 114 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 41 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 2 کروڑ 74 لاکھ 48 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔