پی آئی اے ملازمین کی تصدیق کے بعد 700 ڈگریاں جعلی پائی گئی

ں ‘ ملازمین کی ڈگریوں کی تفصیلات پیش وقفہ سوالات کے دور ان ایوان میں وزرا کی عدم شرکت پر خورشید شاہ کا احتجاج ، سپیکر کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت خورشید شاہ کے احتجاج کے بعد سپیکر اسد قیصر کی ہدایت پر وفاقی وزیر شیخ رشید نے ایوان میں آکر سوالات کے جواب دیئے سی پیک کے تحت کراچی تا پشاور 1681 کلومیٹر کے ڈبل ٹریک کو تبدیل کیا جارہا ہے ،وزیرریلوے شیخ رشید احمد

بدھ 16 جنوری 2019 23:15

پی آئی اے ملازمین کی تصدیق کے بعد 700 ڈگریاں جعلی پائی گئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) قومی اسمبلی میں پی آئی اے ملازمین کی ڈگریوں کی تفصیلات پیش کردی گئیں ۔ بد ھ کو وقفہ سوالات کے دور ان وزارت ہوا بازی ڈویژن کی جانب سے بتایاگیا کہ پی آئی اے ملازمین کی تصدیق کی بعد 700 ڈگریاں جعلی پائی گئیں۔تحریری جواب میں بتایاگیا کہ جعلی ڈگری والے 402 ملازمین کو فارغ کر دیا گیا۔

تحریری جواب میں بتایاگیا کہ 35 مقدمات پر تادیبی کاروائی جاری ہے ۔وزارت کے مطابق 263 ملازمین نے عدالت سے حکم امتناعی لیا ہوا ہے ،ملازمین کی جعلی ڈگریوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔ وقفہ سوالات کے دور ان ایوان میں وزرا کی عدم شرکت پر خورشید شاہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کے سوالات کا جواب دینے کے لیے وزیر موجود نہیں۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے کہا کہ جس کی وزارت کے سوالات ہوں اس وزیر کو ایوان میں آنا چاہیے اس موقع پر سپیکر نے ہدایت کی کہ وزرا کی اسمبلی میں بزنس کے دوران حاضری یقینی بنائی جائے۔

خورشید شاہ کے احتجاج کے بعد سپیکر اسد قیصر کی ہدایت پر وفاقی وزیر شیخ رشید ایوان میں پہنچے اور کہاکہ ریلوے میں کسی کو بھی مفت ٹکٹ نہیں دیا جارہا ۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ پینسٹھ سے ستر سال کے بزرگ شہری معذور افراد اور طلبا کو جو رعایت دی جارہی جس دوکروڑ سالانہ ریلوے کو برداشت کرنا پڑتا ہے ۔قومی اسمبلی میں وزرات ریلویز کی جانب سے تحریری جواب میں بتایاگیا کہ پاکستان ریلویز کے پاس 460 انجن ہیں۔

وزارت ریلوے نے بتایا کہ 140 انجن ناکارہ 320 انجن زیر استعمال ہیں۔وزارت ریلوے نے کہا کہ ریلوے نے بجٹ خسارہ کم کرنے کیلئے کرایوں میں اضافہ کیا۔وزارت ریلوے کے مطابق خسارہ تنخواہوں اور پینشنوں میں اضافہ کی وجہ سے بڑھ رہا ہے۔وزارت ریلوے نے بتایا کہ حکومت کے پہلے 100 دنوں میں 20 نئی ٹرینیں متعارف کروائیں۔وزارت ریلوے نے کہا کہ نئی 20 ٹرینوں نے سو روز میں 15 کروڑ روپے کمائے۔وزارت ریلوے نے کہا کہ راولپنڈی ایکسپریس،موہن جو دوڑو پسنجر،روبی پسنجر کو ٹھیکہ پر دینے کیلئے ٹینڈر مانگا ہے۔وزارت ریلویز نے کہاکہ دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے 52 کلومیٹر ٹریک بحال کردیا ہے۔وزارت ریلویز نے کہا کہ سی پیک کے تحت کراچی تا پشاور 1681 کلومیٹر کے ڈبل ٹریک کو تبدیل کیا جارہا ہے۔