ایف آئی اے کی کے کے ایف کی گاڑیوں کی ٹرانسفر پر فوری پابندی لگائے جانے کی سفارش

بدھ 16 جنوری 2019 23:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے کے کے ایف کی گاڑیوں کی ٹرانسفر پر فوری پابندی لگائے جانے کی سفارش کردی۔

(جاری ہے)

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی ای) کی ایم کیو ایم کے فلاحی ادارے کے کے ایف سے منی لانڈرنگ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں اور اس حوالے سے ایف آئی اے نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو خط لکھ دیا جس میں کے کے ایف کی گاڑیوں کی ٹرانسفر پر فوری پابندی لگائے جانے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق پابندی لگائے جانے کی سفارش کے کے ایف کی گاڑیوں کی غیر قانونی منتقلیوں پر کی گئی، کے کے ایف کی گاڑیاں عہدیداران نے اپنے رشتے داروں کے نام پر منتقل کیں جب کہ کے کے ایف کے فنڈزمیں بھی عہدیداروں نے غبن کیا ہے۔ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کے کے ایف کے اکاؤنٹس سے پیسے عہدیداران نے رشتے داروں کے اکاؤنٹس میں منتقل کیے اور منتقل کیے گئے پیسوں کے سیونگ سرٹیفیکیٹس بھی بنوائے گئے۔#