گوادر،سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے میرین ٹائم افیئرز کا اجلاس

گوادر بندرگاہ سی، پیک منصوبے، گوادر ماسٹر پلان سمیت مقامی ماہی گیروں کے منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

بدھ 16 جنوری 2019 23:53

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے میرین ٹائم افیئرز کا ایک اہم اجلاس کمیٹی کے چیئرپرسن نزہت صادق کی زیر صدارت منعقدہ ہوا اجلاس میں سینیٹر کہ دہ محمد اکرم بلوچ ،سینیٹر محمود الحسن رانا ،خوش بخت شجاعت سمیت میرین ٹائم افیئرز کے جوائنٹ سیکرٹری مس شازیہ رضوی گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین دوستین خان جمالدینی ادارہ ترقیات گوادر کے ڈی جی ڈاکٹر سجاد حسین بلوچ ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن( ر )محمد وسیم سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی ۔

اجلاس میں گوادر بندرگاہ سی پیک منصوبے گوادر ماسٹر پلان سمیت مقامی ماہی گیروں کے منصوبوں سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ سی پیک کے حوالے سے پاک چائنا اورسعودی عرب دیگر ممالک سے گوادر میں سرمایہ کاری کے متعلق تمام امور کو بروقت نمٹانے پر زور دیا گیاتاکہ سرمایہ کاری کرنے والے اداروں کو یہاں پر تمام ضروری انفراسٹرکچر میسر آسکے اور مقامی لوگوں کو ہرممکن سہولتوں سمیت روزگار کے مواقع فراہم کیئے جاسکیں نیز یہاں کے مقامی آبادی کو جدید سہولیات جن میں پینے کے صاف پانی صحت ، ماہی کے منصوبے سمیت دیگر منصوبوں کی بروقت تکمیل پر زور دیاہے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ گوادر بندرگاہ سی پیک منصوبوں کی ترقی سے اس پورے خطے کو فائدہ ہوگاسی پیک پاکستان اور چین ہی نہیں بلکہ پورے خطے کے لیے گیم چینجرثابت ہوگا سینٹکی قائمہ کمیٹی برائے میرین ٹائم افیئرز کو گوادر بندرگاہ کیچیئرمین دوستین خان جمالدینی چائنہ اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین زانگ باؤڑنگ سمیت ادارہ ترقیات گوادر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سجاد حسین بلوچ نے اپنے اداروں اور اب تک جاری ترقیاتی منصوبوںکی پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی دریں اثناء ماہی گیروں کے ایک نمائندہ وفد نے بھی سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے میرین ٹائم افیئرز سے ملاقات کی اور ماہی گیروں کے مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔