چیف انجینئر برقیات سردار جاوید اقبال کی برقیات آفیسران کو عوام کے بجلی سے متعلقہ مسائل فوری حل کرنے کی ہدایات

جمعرات 17 جنوری 2019 02:00

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) چیف انجینئر برقیات سردار جاوید اقبال نے برقیات آفیسران کو عوام کے بجلی سے متعلقہ مسائل فوری حل کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین کو بجلی کی فراہمی محکمہ برقیات کی اولین ترجیح ہے ۔ برقیات آفیسران لوگوں کے مسائل اور شکایات حل کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں ۔

برقیات کے مقامی دفاتر سے صارفین برقیات کی مدد کو یقینی بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر میں مختلف عوامی وفود کے مسائل اور شکایات سن کر ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ آفیسران کو ہدایات دیں ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے شکایات دفاتر سمیت برقیات کے مقامی دفاتر سے صارفین کے مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے تاکہ لوگ مسائل حل نہ ہونے پر یا دیر سے حل ہونے پر دل برداشتہ نہ ہوں اور مزید پریشان نہ ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ برقیات صارفین کی خدمت پر یقین رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ برقیات آفیسران کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے فوری کردار ادا کرنا چاہیے ۔ فرائض میں غفلت ، کوتاہی اور لاپرواہی برتنے والے برقیات آفیسران یا اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔

متعلقہ عنوان :