انا ہزارے کا مودی حکومت کے طرز عمل کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان

جمعرات 17 جنوری 2019 12:28

انا ہزارے کا مودی حکومت کے طرز عمل کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) معروف بھارتی سماجی کارکن انا ہزارے نے مودی حکومت کے طرز عمل کے خلاف 30جنوری سے بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ذرائع کے مطابق انا ہزارے نے مودی کے نام اپنے خط میں کہا ہے کہ مودی سرکار سپریم کورٹ اور پارلیمان کے فیصلوں پر عمل نہیں کر رہی،وہ ملک کو آمریت کی جانب لے جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ مودی کی حکومت عوام کو دھوکا دے رہی ہے جس کی وجہ سے وہ 30جنوری سے بھوک ہڑتال شروع کر رہے ہیں،انا ہزارے کے مطابق لوک پال اور لوک آیکت جیسے اہم قوانین پر عمل درآمد نہ ہونا اور حکومت کا بار بار جھوٹ بولنا وہ برداشت نہیں کر سکتے اس لئے انھوں نے گاندھی جی کی برسی کے دن بھوک ہڑتال شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انھوں نے مودی حکومت کو جمہوریت کے لئے بڑا خطرہ قرار دیدیا ہے۔