عابد باکسر کی درخواست ضمانت میں 28 جنوری تک توسیع

جمعرات 17 جنوری 2019 13:26

عابد باکسر کی درخواست ضمانت میں 28 جنوری تک توسیع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) سیشن عدالت نے سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کی درخواست ضمانت میں 28 جنوری تک توسیع کردی،ایڈیشنل سیشن جج جاوید اشرف نے کیس کی سماعت کی ،پولیس کی جانب سے عدالت میں نا مکمل رپورٹ جمع کروائی گئی جس پر ایڈیشنل سیشن جج نے برہمی کا اظہار کیا، عدالت میںریمارکس دیتے ہوئے ایڈیشنل جج نے کہا تفتیش آئندہ سماعت پر مکمل نہ ہوئی تو یکطرفہ فیصلہ سنا دوں گا،انہوں نے سی سی پی او لاہور کو عابد باکسر کے کیس کی تفتیش مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔