جنوبی کوریا کا قومی ہائیڈروجن پالیسی کے تحت 2040 تک 6.2 ملین ہائیڈروجن پاورگاڑیاں تیار کرنے کا اعلان

جمعرات 17 جنوری 2019 14:09

جنوبی کوریا کا قومی ہائیڈروجن پالیسی کے تحت 2040 تک 6.2 ملین ہائیڈروجن ..
سیجونگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) جنوبی کوریا نے قومی ہائیڈروجن پالیسی کے تحت 2040 تک 6.2 ملین ہائیڈروجن پاورگاڑیاں تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔جنوبی کوریا کی وزات تجارت،صنعت اور توانائی نے کہا ہے ہائیڈروجن گاڑیوں کی پیداوار سی2040 تک 43 کھرب وون(38.2 ارب ڈالر) سرمایہ پیدا ہو گا۔انھوں نے کہ ہائیڈروجن ایک بہت شفاف اور ہوا سے ہلکی ہونے کی وجہ سے محفوظ گیس ہے جس کے استعمال بجلی پیدا کرنے کے علاوہ دوسرے کئے جگہ پر ہو سکتا ہے۔

انھوں نے کہاکہ کامیاب ہائیڈروجن پالیسی ہمارا درآمدی ایندھن پر انحصار ختم کر دے گی اور 2040 تک 6.2 ملین ہائیڈروجن گاڑیاں تیار کی جائیں گی جن میں سے 3.3 ملین یونٹس برآمد کئے جائیں گے۔انھوں نے بتایا کہ جنوبی کوریا میں گزشتہ سال ہایڈروجن پر چلنے والی گاڑیوں کی پیداوار 2 ہزار رہی ہے اور رواں سال یہ مقدار دوگنا سے زائد کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریا میں 2022 تک ہائیڈروجن چارجنگ اسٹیشنز کی تعداد 301کرنے کا منسوبہ ہے جبکہ 2040 تک یہ تعداد 1200تک لیجائے جائے گی۔ وزارت کے مطابق 2040 تک ملک میں 80 ہزار ہائیڈروجن سے چلنے والی ٹیکسیاں،40 ہزار بسیں اور30 ہزار ٹرک سڑکوں پر نظر آئیں گے۔ایک الیکٹرک کار 100 کلو میٹر میں 4400 وون کا خرچہ کرتی ہے جبکہ ایک ہائیڈروجن پاور گاڑی پر ایندھن کا خرچ 8,300 وون آتا ہے۔وزارت کے مطابق وہ 2040 تک 10 لاکھ گھروں اور عمارتوں کے لئے 2.1 گیگا واٹ ہائیڈروجن پاور کی سپلائی کا ہدف رکھتے ہیں۔