کراچی میں عدم توجہی کا شکار پبلک لائبریریوں کا بحال کیا جائے گا، کمشنر کراچی
لائبریریوں کو بحال کر نے اور بہتر بنانے کے لئے کونسل آف لائبریریز قائم،کونسل آف لائبریریز لائبریریز کی بحالی کے لئے اقدامات کرے گی،افتخا ر شالوانی
جمعرات 17 جنوری 2019 18:21
(جاری ہے)
کمشنر نے کہا کہ کراچی میںپبلک لائبریریوں کی انتہائی کمی ہے۔ کراچی جیسے بٹرے شہرمیں موجود ہ لائبریریاں ناکافی ہیں۔
مطالعہ کو فروغ دینے اور تعلیم کی ترقی کے لئے پبلک لائبریریاں بہت ضروری ہیں جہاں عام افراد کی آسانی سے کتابوں تک رسائی ممکن ہو سکے۔کمشنر نے کہا کہ۔ شہر میں پبلک لائبریریاں قائم کرنے کی ضرور ت ہے تاکہ لوگوںکی آسانی سے کتابوں تک رسائی ہوسکے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی کی لائبریو ں میں عام لوگوں تک کتابوں کی رسائی آسان بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ اس مقصد کے حصول کے لئے کونسل آف لائبریریز قایم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ سب مل کر کام کرسکیں ۔ اجلاس کو بتا یا گیا کہ فرئرہال لائبریری کی تاریخی اہمیت کے پیش نظر اس کو سول سوسائیٹی کیء تعاون سے بہتر بنانے کا منصوبہ پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے ۔ جس کے تحت غیر سرکاری تنظیم کے تعاون سے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اس تاریخی لائبریری کو محفوظ کر نے کے کام کیا جا رہا ہے ۔ ۔ فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں شہر کے شایان شان ایک مرکزی سٹی پبلک لائبریری اور تما م ٹائونز میں پبلک لائبریریاں قائم کی جائیں گی ۔ کونسل میں سرکاری اور نجی لائربریوں کے نمائندے شامل ہوں گے ۔ تین تین نمائندے اس کونسل میں شامل ہوں گے ۔کونسل تجاویز دے گی کہ کس طرح لائبریریوں کو بہتر بنایا جا سکتا ہے ۔ اس کے لئے فنڈ کے حصول اورجدید پبلک لائبریری کے قیام کے اقدامات کے بارے میں اپنی تجاویز دے گی ۔جن کی روشنی میں فیصلے کئے جائیں گے ۔ فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ ضلعی بلدیات کی لائبریوں سمیت تمام لائبریریوں کے نام مرکزی شاہراہ پرنمایاں ڈائریکشن بورڈز آویزاں کیے جائیں گے۔ تاکہ عام لوگوں کو پتہ لگ سکے کہ یہاں لائبریری ہے ۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کراچی کی لائبریریوں کی ایک ویب سائٹ بنائی جائے گی ویب سائٹ انٹر ایکٹیو ہوگی اور جدید تقاضے پورے کئے جائیں گے انھوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا فرئرہال لائبریری جو ایک قدیم اور تاریخی لائربری ہے اس کا کوئی ڈائریکشن بورڈ آویزاں نہیں ہے ۔ انھوں نے کہا کہ لوگوں میں کتابوں کا شوق اجاگر کرنے میں پبلک لائبریریاں اہم کردار اد کرسکتی ہیں ۔اجلاس میں تمام شرکا نے لائبریریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ضلعی بلدیات کے میونسپل کمشنرز نے اپنے اپنے ضلع میں قائم لابریریوں کے بارے میں موجو دہ صورتحال اور مشکلات کی تفصیلات سے کمشنر کو آگاہ کیا انھوں نے لائربریوں کو بہتربنانے کے بارے میں اپنی تجاویز بھی دیں۔اجلاس کو بتایاگیا کہ محکمہ ثقافت حکومت سندھ کے تحت شہر میں مختلف لائبریریاں قائم ہیں جن میں لیاقت نیشنل لائبریری اور بے نظیر بھٹو لائبریری سچل گوٹھ نمایاں ہیں۔ لیاقت نیشنل لائبریری میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار کتابیں ہیںمطالعہ کے لئے روزنامہ اخبارات اور رسائل بھی دستیاب ہیں ۔ مجمو عی طور پر دس سیکشن میں کتابیں تقسیم کی گئی ہیں طلبہ کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ہر روز آٹھ سو افرادکتابوں سے مستفید ہو نے کے لئے آتے ہیں پبلک لائبریری صبح نو بجے سے رات نو بجے تک کھلی رہتی ہے ہفتہ کو بھی کھلتی ہے۔ا نٹر نیٹ کی سہولت بھی ہے۔ ضلع جنوبی کے میونسپل کمشنر نے بتا یا کہ ضلعی بلدیا ت کے تحت ضلع میں نو لائبریریاں قائم ہیں ان میں لیاری ٹرسٹ لائبریری میں دس ہزار کتابیں ہیں۔ یہ لائبریری طلبہ کی علمی اور تعلیی ضروریات بھی پوری کررہی ہے۔ اخبار بینی کاانتظا م بھی ہے ہر روز بارہ اخبارات پٹرھنے والوں کے دستیاب کئے گئئے ہیں، شاہ عبد الطیف روڈ پر اقبال شاہد لائبریری قائم ہے اس کی عمارت کی حالت خراب ہے مرمت کی ضرورت ہے۔ کمشنر نے میونسپل کمشنر جنوبی کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلہ میں اقدامات کرے ۔ بتا یا گیا کہ ضلع ملیر میں پانچ لائبریریاں ہیں۔ جن میں کرنل شیر خان لائبریری بھی شامل ہے۔ چا ر لائبریریاں فنکشنل ہیں۔ جن میں تین لائبریریاں توجہ طلب ہیں ان کی حلات خستہ ہے جبکہ مومن آباد یونین کونسل میںقائم لائبریری میں یونین کونسل کا دفتر قائم ہے ۔ غیر سرکاری تنظیم زیڈ وی ایم جی رنگون والا کمیونٹی سینٹر کے زیر اہتمام ZVMG Rangoonwala Community Centre وی ایم لائبریری قائم ہے جہاں اردو انگریزی اور گجراتی کی سات ہزار سے زائد کتابیں ہیں۔ پبلک لائبریری ہے اخبارات بھی دستیاب ہیں ۔وسیع ریڈنگ روم ہے صبح نو بجے تا رات نو بجے لائبریری کھلی رہتی ہے ۔ سینٹر میں نائٹ لائبریری بھی ہے جو شام سات بجے سے صبح آٹھ بجے تک کھلی رہتی ہے۔بلدیہ عظمی کے ڈائریکٹر اسپورٹس و لائبریری نے بتا یا کہ بلدیہ عظمی کے زیر اہتمام تین لائبریریاں قائم ہیں۔جن میں فریئر ہال لائبریری جہاں پچاس ہزار کتابیں، المرکز اسلامی لائبریری جہاں نو ہزار کتابیں ہیں یہاں بچوں کا سیکشن بھی ہے جس میں ڈہائی ہزار سے زائد کتابیں ہیں۔ فیضی رحمین میں ایک فائن آرٹ لائبریری قائممیں گیارہ لائبریریاں قائم ہیں تمام فنکنشل ہیں۔ تاہم ان میں شامل لائبریری جرار حسن لائبریری کی عمارت مخدو ش ہے۔ضلع میں منصورہ لائبریری ، کرنل محمد خان لائبریری، تیموریہ لائبریری ان میں شامل ہے۔ میونسپل کمشنر کورنگی نے بتا یا کہ ضلع کورنگی میں تیرہ لائربریاں قائم ہیںجن میں دو نان فنکنشل ہیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع گلشن اقبال میں پانچ لائبریریاں قائم ہیں ۔ جن میں خالد بن ولید روڈ پر خواجہ شفیق دہلوی لائبریری کو ماڈل لائبریری بنایا جاسکتا ہے ۔میونسپل کمشنر غربی نے بتا یا کہ پرانا گولیمار میں تاریخی لائربری بھٹائی لائبریری 2006 میں آتشزدگی میں تباہ ہو گئی تھی ساری کتابیں جل گئیں ۔ اس لائبریری کو بحال کر نے کی ضرورت ہے ۔ علاوہ ازیں ضلع غربی میں حالی روڈ پر لائبریری ایک غیر سرکاری تنطیم کے تعاون سے چل رہی ہے۔اس میں دو ہزار سے زائد کتابیں ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.