کسان ہماری طاقت ہیں،انکے مسائل حل کروانے کی پوری کوشش کریں گے‘ چودھری پرویز الٰہی

کسانوں کے مسائل میں دلچسپی آپ کی کسان دوستی کا ثبوت ہے،کسان بورڈ پاکستان کے صدر نثار احمد کی سپیکر سے گفتگو

جمعرات 17 جنوری 2019 20:12

کسان ہماری طاقت ہیں،انکے مسائل حل کروانے کی پوری کوشش کریں گے‘ چودھری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) کسان بورڈ پاکستان کے وفد نے کسان بورڈ کے صدر چودھری نثار احمد کی سربراہی میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی اور کسانوں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ وفد نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو آلو کے کسانوں کی زبو ں حالی بتائی ۔ چودھری نثار احمد نے کہا کہ شوگر ملیں سرکاری ریٹ پر گنا نہیں خرید رہیں اور نہ ہی بروقت ادائیگی کر رہی ہیںبلکہ کسانوںکے پچھلے سال کے واجبات بھی کئی شوگرملوںنے ابھی تک ادا نہ کیے ہیں۔

(جاری ہے)

وفد نے پنجاب ایگری کلچر کمیشن اور ضلعی سطح پر ایگری کلچر ایڈوائزری کمیٹیوں کو بھی فعال کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ کسان ہماری طاقت ہیں۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ کسانوں کے مسائل حل کروانے کی پوری کوشش کریں گے ۔ چودھری نثاراحمد نے کہا کہ کسانوں کے مسائل میں دلچسپی آپ کی کسان دوستی کا ثبوت ہے۔ کسان بورڈ پاکستان کے سیکرٹری جنرل چودھری شوکت علی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفد نے سپیکر پنجاب اسمبلی کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ حسب سابق کسان طبقے کے مسائل حل کروانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔