حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں اپنے مشن کی تکمیل کرے گی ملک سے کرپشن اور کرپٹ عناصر کا خاتمہ کیا جائے گا
،موجودہ حکومت زراعت سمیت تمام شعبوں کی ترقی کے لئے پر عزم ہے ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہر ممکن اقدام کئے جائیں گے وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق صاحبزادہ محبوب سلطان کی اے پی پی سے خصوصی گفتگو
جمعرات 17 جنوری 2019 21:39
(جاری ہے)
صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا کہ برسوں سے جو پارٹیاں ملک میں برسر اقتدار رہیں انہوں نے عوام کی محرومیاں دور کرنے کے لئے کچھ نہیں کیاصرف اپنی تجوریاں بھرنے پر توجہ دی ہے ۔
صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان فقیر منش اور درویش انسان ہیں اور محروم اور کچلے ہوئے طبقات کی حالت بدلنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے بڑے بڑے نمائشی منصوبوں تک خود کو محدود رکھا تعلیم ،صحت،پینے کا صاف پانی اور شہری سہولیات کی فراہمی اور عوام کے معیار زندگی بدلنے کیلئے کچھ نہیں کیا ۔وفاقی وزیر محبوب سلطان نے کہا کہ ہماری حکومت کی ترجیح عام آدمی کی حالت بہتر بنانا ہے اس لیئے امیروں پر ٹیکس بڑھائے تاکہ معاشرے کے غریب اور محروم طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے ذیادہ وسائل مہیا ہو سکیں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت برآمدات میں اضافے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے پاکستان کے کسانوں کی پیداوار کو عالمی مارکیٹ تک بہتر اور آسان رسائی فراہم کی جائے گی اس سے نہ صرف کسانوں کی حالت بہتر ہوگی اور ان کو ان کی محنت کا بہتر پھل ملے گا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکوت نے زرعی شعبہ لائیو سٹاک سمیت معیشت کی ترقی پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ کسانوں کی فلاح اور زرعی پیدوار میں اضافے کے لئے موثر حکمت عملی اپنائی گئی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے میں تحقیقاتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے ملکی اور بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے مذید کام کیا جائے گا تاکہ زرعی شعبہ میں جدید رجحانات کو فروغ دیا جا سکے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ زراعت اہم شعبہ سے جس سے نہ صرف کثیر آبادی کا روزگا وابستہ ہے بلکہ ہماری برآمدات کا بڑا حصہ بھی اسی شعبہ سے آتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافے کے لئے زرعی شعبہ میں ویلو ایڈیشن ضروری ہے ۔مزید قومی خبریں
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.