حالات بدل رہے ہیں پاکستان آئندہ سالوں میں بہتر ہوگا،جنرل زبیر محمود حیات
امید ہے افغانستان میں جنگ کا خاتمہ ہوجائیگا،امن کا فائدہ پاکستان کو ہوگا،آرٹیفیشل انٹلیجنس میں پاکستانی سائنسدان ہر قسم کی تخلیق کرسکتے ہیں، ڈیٹا کی اہمیت آج کے دور میں ایندھن سے بھی زیادہ بڑھ گئی ہے،ہمیں آزادقوموں کی طرح سوچنا ہوگا، چیئرمین جائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کا سی ای او سمٹ سے خطاب
جمعرات 17 جنوری 2019 22:00
(جاری ہے)
انہوں نے امید ظاہر کی کہ افغانستان میں جنگ کا خاتمہ ہوجائے گا،ان کا مزیدکہنا تھا کہ افغانستان میں امن سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔
آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں پاکستانی سائنسدان ہر قسم کی تخلیق کرسکتے ہیں، ڈیٹا کی اہمیت آج کے دور میں ایندھن سے بھی زیادہ بڑھ گئی ہے،ہمیں آزادقوموں کی طرح سوچنا ہوگا۔پاکستان میں بھاری مقدار میں معدنی اور دیگر اعلی دھاتوں کے ذخائر ہیں۔تعلیم اور ٹیکنالوجی کے بغیر پاکستان بغیر دل کا رہے گا۔اگر ٹیکنالوجی کو شہروں تک محدود رکھا تو محروم افراد کی تعدا د بڑھ جائے گی۔سی ای او کلب پاکستان اور منیجمنٹ ہاوس کے زیرانتظام "اٹھارہویں سی ای او سمٹ ایشیا 2018"کا انعقاد کراچی کے مقامی ہوٹل میں کیا گیا،اس موقع پر پاکستانی بزنس کمیونٹی کی پسندیدہ ترین "بیسٹ سیلنگ بک" 100پرفارمنگ سی ای اوز اینڈ کمپنیز آف پاکستان"کے ساتویں بین الاقوامی ایڈیشن کی رونمائی اور تعارفی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا، واضح رہے کہ اس کتاب میں مقامی اور بین الاقوامی سطح پر کام کرنے والے 100پاکستانی سی ای اوز کی کامیابی پر مشتمل کہانیاں شامل ہیں جنہوں نے تمام تر مشکل حالات میں دنیا بھر میں پاکستان کے مثبت تصور کو اجاگرکیا ہے۔ سمٹ سے سی ای او کلب پاکستان اینڈ منیجمنٹ ہاوس کے ایگزیکٹو ممبر عامر نظامی، میزان بینک کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان صدیقی، عارف حبیب کارپوریشن کے سی ای او عارف حبیب، سی ای او ایٹین (ایلائٹ اسٹیٹ پرائیویٹ لمیٹڈ) طارق حامدی، لکی سمینٹ کے سی ای او محمد علی ٹبہ، دن گروپ آف انڈسٹریزکے چیئرمین ایس ایم منیر، حبیب بینک اے جی زیوریخ فنانشل انسٹی ٹیوشنز کے گروپ سی ای او سراج الدین عزیز ، پاتھ فائنڈر گروپ کے چیئرمین اکرام المجید سہگل، وزیرمملکت اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین ہارون شریف نے خطاب کیا۔ اور اگلے پانچ سالوں میں پاکستان کو کس طرح آگے لیکر چلنا ہوگا اس بات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، اس موقع پر دانشوروں، کاروباری شخصیات اور رہنماوں سمیت مختلف شہبائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔ یاد رہے کہ تقریب میں مختلف کاروباری کمپنیز کے پانچ سو سے زائد سی ای اوز، کاروباری رہنما، سیاسی شخصیات اور غیر ملکی مندوبین بھی موجود تھیاس موقع پر " 100بیسٹ پرفارمنگ سی ای اوز اینڈ کمپنیز آف پاکستان2018 "کتاب کی رونمائی بھی کی گئی جسے پاکستان کے 100بہترین سی ای اوزمیں تقسیم بھی کیا گیا۔تقریب کی کوریج آن لائن بھی جاری رہی جسے پاکستان سمیت دنیا بھر کے سو سے زائد ممالک میں کاروباری دنیا سے وابستہ افراد کے لیے سوشل میڈیا کے ذریعے نشر کیا گیا۔سی ای او کلب پاکستان اینڈ مینجمنٹ ہائوس کی مسلسل یہ کوشش رہی ہے کہ وہ پاکستان میں کاروبار کرنے والی اہم شخصیات کو ایسا پلیٹ فارم مہیا کریں جس سے نہ صرف قومی پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہو، جبکہ کلب کی کاوش سے پاکستان میں کتاب کا کلچر فروغ پارہاہے۔مزید اہم خبریں
-
ای ڈاٹ کو کے وفد کا پی ٹی اے کا دورہ
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے،خواجہ رمیض حسن
-
افغان انتظامیہ افغانستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ کرے،ترجمان دفتر خارجہ
-
ضلع جہلم میں زیر تعمیر ٹراما سینٹر ز ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال جہلم اور بنیادی مرکز صحت ٹوبہ کی جلد تکمیل کے لیے 35 ملین کے فنڈز جاری کر دیے جائیں گے۔ سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب
-
لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر انٹرنیشنل بریفنگ ایریا میں دھواں بھر جانے کے بعد صورتحال بتدریج معمول پر آرہی ہے ، ترجمان سی اے اے
-
9 مئی تاریخ کا سیاہ ترین دن ، سیاسی اور ذاتی مفادات کی خاطر 9 مئی کو وہ حرکت کی گئی جو کبھی دشمن نے بھی نہیں کی، عطاء تارڑ
-
دنیا بھر کی نظریں وزیراعظم شہباز شریف کے آئندہ دورہ چین پر جمی ہیں، عطاء تارڑ
-
9 مئی کو ایک سیاسی جماعت نے فارن فنڈنگ سے پاکستان کی ریاست پہ حملہ کیا جسے پاکستان کے عوام نے ناکام بنا دیا، احسن اقبال
-
حج آپریشن کا آغاز، کراچی سے روانہ ہونے والی پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی
-
قوم اور تاریخ سانحہ 9 مئی کیکرداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی، وزیر اعظم
-
وزیراعظم نے سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنے کیلئے پیکا ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی
-
احسن اقبال سے پاور ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن میں مہارت رکھنے والی چینی کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات، مختلف امور پر غور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.