راولپنڈی پولیس کی جانب سے منشیات فروشی کی روک تھام کے حوالے سے سکول کے بچوں میں آگہی مہم کا آغاز کر دیا گیا

منشیات کا استعمال نوجوان نسل کے لئے تباہی کا باعث بنتا ہے ہمیں اپنے ملک اور علاقہ کو منشیات فروشی اور اس کے استعمال سے پاک کرنا ہے‘ایس ایچ او تھانہ رتہ امرال

جمعہ 18 جنوری 2019 11:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) منشیات کے خلاف جاری خصوصی مہم کے سلسلہ میں جمعہ کے روز راولپنڈی پولیس کی جانب سے منشیات فروشی کی روک تھام کے حوالے سے سکول کے بچوں میں آگہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ رتہ امرال ملک ساجد نے لوکو شیڈ گورنمنٹ بوائز ھائی سکول کے طالبعلموں سے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ منشیات کا استعمال نوجوان نسل کے لئے تباہی کا باعث بنتا ہے ہمیں اپنے ملک اور علاقہ کو منشیات فروشی اور اس کے استعمال سے پاک کرنا ہے سکول پرنسپل مشتاق سیال نے بھی بچوں سے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

ایک طالبعلم سوال کے جواب میں ایس ایچ او ملک ساجد نے کہا کہ میں منشیات فروش کو پکڑتا ہوں منشیات کے استعمال والے کو نہیں استعمال کرنے والوں کو ٹھیک کرنا ہے انہیں بہترین انسان بنانا ہے ایک اور طالبعلم نے سوال کیا جس پر ایس ایچ او نے سنجیدگی سے جواب دیا کہ ہمارے اندر کچھ ایسی کالی بھڑیں موجود ہیں جو منشیات فروشوں سے ملی ہوئی ہیں جو ان سے پکڑے جانے کے بعد جیبیں گرم کرکے چھوڑ دیتے ہیں ان کا بھی قلعہ قمعہ کریں گے میں جتنے دن موجود ہوں اپنا حق ادا کروں گا اور آپ سب بھی اپنی ذمہ داری ادا کریں اور منشیات فروشوں کی اطلاع دیں اور خود بھی اس لعنت سے دور رہیں۔

متعلقہ عنوان :