بادامی باغ پولیس کی کارروائیاں ،8جواریئے ،ایک منشیات فروش اور پتنگ باز گرفتار

جمعہ 18 جنوری 2019 17:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) بادامی باغ پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 8 سٹے باز گرفتار کر لیے ۔ پولیس کے مطابق ملزموں کے قبضہ سے دا پر لگی نقدی سمیت دیگر سامان برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ بادامی باغ پولیس نے دوسری کارروائی کے دوران منشیات فروش اور پتنگ باز گرفتار کر لیا ۔ ملزم امجد کے قبضہ سے ایک کلو 620 گرام چرس برآمد کی گئی جبکہ ملزم قاسم کو پتنگ بازی کرتے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :