پنجاب میں زیتون کے 9 لاکھ سے زائد پودے کاشتکاروں کو مفت فراہم کئے جاچکے ہیں،سیکرٹری زراعت
جمعہ 18 جنوری 2019 20:38
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈاکٹر عابد ڈائریکٹر جنرل زراعت (ریسرچ) نے سیکرٹری زراعت کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک محکمہ زراعت پنجاب پوٹھوہار کے علاقے میں20 لاکھ پودوں کے ہدف میں سی9 لاکھ 66 ہزار زیتون کے درخت لگا چکا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کو زیتون کے پھل سے تیل نکالنے کیلئے بارانی زرعی ریسرچ انسٹیٹورٹ چکوال میں قائم فیکٹری سے کاشتکاروں کو زیتون کا تیل کشید کرنے کی سہولت دستیاب ہے۔
اس کے علاوہ باری چکوال سے کاشتکاروں کو فنی و تکینکی معاونت بھی فراہم کی جارہی ہے۔ ڈاکٹر عابد محمود نے مزید بتایا کہ بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال اور یو ایس ایڈ پنجاب انیبلنگ انوائرمنٹ پراجیکٹ(PEEP) کے مابین سنٹر آف ایکسیلینس فار اولیو ریسرچ اینڈ ٹریننگ سنٹر(CEFORT) کے قیام کیلئے معاہدے پر دستخط ہوچکے ہیں۔ سیکرٹری زراعت نے اس موقع پر ہدایت کی کہ جو زیتون کی اقسام بہتر پیداوار کی حامل ہیں ان کو مکمل طور پر ڈاکومنٹ کیا جائے اور محکمہ زراعت سپین و دیگر ممالک کے تحقیقاتی اداروں سے مزید بہتر تعلقات بنائے جائیں تاکہ زیتون کے کاشتکاروں کیلئے آنے والے سالوں میں بہتر مارکیٹ بن سکے۔ اسکے علاوہ زیتون کی کاشتکاروں کو ضلعی سطح پر تکینکی معلومات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ سیکرٹری زراعت نے مزید کہا کہ زیتون وادی کے قیام سے 15لاکھ ایکٹر اراضی پر زتیون کی کاشت ممکن ہوگی۔ زیتون کے منصوبہ سے وابستہ تمام سٹیک ہولڈر اس منصوبے کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس ضمن میں تمام اسٹیک ہولڈرز اپنے تجربات سے بھی ایک دوسرے کو آگاہ کریں تاکہ پیداوار میں اضافہ ممکن ہو سکے۔ پاکستان میں خوردنی تیل کی پیداوار ملکی ضروریات کے مقابلہ میںکم ہے اور بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے خوردنی تیل کی کھپت میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ان ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ہر سال کثیر زرمبادلہ خرچ کر کے تیل درآمد کرنا پڑتا ہے۔ پوٹھو ہار میں زیتون کی کاشت کے فروغ سے خوردنی تیل کی ضروریات پوری کرنے میںمدد ملے گی جس سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔مزید قومی خبریں
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
-
اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں گیس چوری اور میٹر ٹمپرنگ رکوانے کیلئے اپنا کردارادا کریں، اعظم نذیرتارڑ
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.