نئی حکومت کی عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے تبدیلی کی ہوا اب تک بلوچستان نہیں پہنچی، مولانا عبدالحق ہاشمی
عوام کی امیدیں نئی حکومت سے تھیں، منتخب نمائندوں نے حقیقی تبدیلی کا وعدہ کیا تھا، اب تک حقیقی تبدیلی سے عوام کوسوں دورہے ،صوبائی امیرجماعت اسلامی
جمعہ 18 جنوری 2019 20:46
(جاری ہے)
ملک میں کرپشن کا ناسور کینسر سے زیادہ خطرناک بن چکا ہے۔
ہر سال اربوںروپے کی کرپشن نے پورے نظام کوتلپٹ کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت کے دوراقتدار میں بھی محض ڈنگ ٹپائو پالیسیوں سے کام چلایا جا رہا ہے۔اوپر سے لیکر نیچے تک کرپٹ مافیا ملک وقوم کو لوٹنے میں مصروف ہے۔ اب تک اقتدارمیں آنے والی ہر پارٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے ہیں۔ہمیشہ کرپٹ اور لٹیرے سیاستدانوںنے قومی وسائل پر قابض ہو کر قوم کو غربت، مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں میں دھکیلا ہے۔انہوں نے کہاکہ میگاکرپشن کیسز کے حوالے سے نیب کی کارکردگی بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث تمام چھوٹے بڑے مجرموں کوقوم کے سامنے لایاجائے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں روزانہ 10سی12ارب روپے کی کرپشن ہورہی ہے جس کا اعتراف سابق چیئرمین نیب خود کرچکے ہیں۔گزشتہ تین عشروں سے کرپشن کاناسور پاکستان کی سیاست اور سول وملٹری اوربیوروکریسی کواپنے حصار میں لئے ہوئے ہے۔جب تک کرپشن کرنے والے بڑے عناصر کونہیں پکڑاجائے گا نچلی سطح پر کرپشن کاقلع قمع ممکن نہیں۔ کرپشن کامرض مسلسل پھیلتاہی چلاجارہاہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک میںحقیقی احتساب کانظام رائج ہو اور ملک میں بلا تفریق سب کا احتساب ہونا چاہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکاکچی آبادیوں میں ڈویلپمنٹ کااعلان، رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.