وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی ڈاکٹر فتح محمد کی زیر صدارت ایک اجلاس

جمعہ 18 جنوری 2019 23:16

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی ڈاکٹر فتح محمد کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ان کی آفس میں منعقد ہوا، جس میں جامعہ سندھ میں تعلیمی سال 2019ء کے تحت بیچلر اور ماسٹر ڈگری پروگرامز میں داخلہ لینے والے نئے طلباء و طالبات کے منگل 22 جنوری پر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والے اورنٹیشن ڈی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور اس سلسلے میں ہونے والے سیشنز کے شیڈول کو حتمی شکل دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جامعہ سندھ کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم چانڈیو، سینڈیکیٹ کی ممبران پروفیسر ڈاکٹر عرفانہ بیگم ملاح، ڈاکٹر رفیق احمد لاشاری، ڈاکٹر اسداللہ بلیدی، جامعہ سندھ ٹھٹھہ کیمپس کے فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر سرفراز حسین سولنگی، مختلف فئکلٹیز کے ڈینز پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ دایو، پروفیسر ڈاکٹر عبدالرسول عباسی، پروفیسر ڈاکٹر حافظ عبدالغنی شیخ، پروفیسر ڈاکٹر حافظ منیر احمد خان، پروفیسر ڈاکٹر صالحہ پروین، پروفیسر ڈاکٹر حاکم علی قناصرو، پروفیسر ڈاکٹر زرین عباسی،ڈائریکٹر بیورو آف اسٹیگس ڈاکٹر سمیرا عمرانی، مختلف انتظامی شعبوں کے سربراہان عبدالمجید پنہور، ڈاکٹر شہزاد احمد میمن، ڈاکٹر امیر علی ابڑو، ڈاکٹر فضا قریشی، ڈاکٹر یاسر عرفات ملکانی، ڈاکٹر ریاض حسین مری، ڈاکٹر نورجہاں راجپر، ڈاکٹر نبیلہ شاہ جیلانی، رفیق علی بروہی، خالد عزیز میرانی، رفیق علی سولنگی و دیگر نے شرکت کی۔