سی ٹی ڈی لاہور کی قادرآباد کے قریب کارروائی ‘دوخواتین سمیت چارافراد ہلاک‘ ایک بچہ زخمی

ہفتہ 19 جنوری 2019 18:00

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) سی ٹی ڈی لاہور کی قادرآباد کے قریب کارروائی ‘2خواتین سمیت4افراد ہلاک‘ 1بچہ زخمی۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی لاہور نے قادرآباد کے قریب ایک کار میں سوار مرد و خواتین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرکے 2خوا تین سمیت 4افراد ہلاک کردیئے ہیں جبکہ ایک بچہ زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔

(جاری ہے)

کارروائی کے بعد سی ٹی ڈی عملہ لاشیں‘گاڈی میں موجود سامان اور زخمی بچوںکو ساتھ لے گئے ۔ بعدازاں بچوں کو راستے میں ایک پمپ پر چھوڑ دیا گیا۔اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کے ترجمان نے بتایا ہے کہ کارروائی سی ٹی ڈی نے کی ہے جس کا پولیس سے تعلق نہیں، پولیس اس بارے میں لاعلم ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ سی ٹی ڈی لاہور کا عملہ مذکورہ کار سواروں کے پیچھے آرہا تھا کہ قادرآباد کے قریب کارروائی کے دوران مردو خواتین مارے گئے۔ زخمی بچے منیب بٹ کا کہناہے کہ و ہ والدین کے ہمراہ بورے والا میں شادی پر جارہے تھے کہ ا نہیں ماردگیا۔