پیچیدہ ٹیکس نظام ، صنعتوں کو گیس کی عدم فراہمی، صنعتی پالیسی پر سست عملدرآمد اور سیاسی عدم اتفاق رائے خیبر پختونخوا میں اقصادی ترقی کی راہ میں بڑی روکاوٹیں ہیں، مقررین
سیاسی قیادت اور متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اقتصادی استحکام، ترقی اور روزگار کی فراہمی کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو معیشت کے مسائل کے حل پر اتفاق کرنا ہوگا اور 'معیشت کے چارٹر' کے ایک متفقہ معاہدے پر دستخط کرنا ہونگے، اقتصادی تھنک ٹینک کے نیشنل نیٹ ورک کے اجلاس سے خطاب
ہفتہ 19 جنوری 2019 21:49
(جاری ہے)
اجلاس کے شرکاء نے صوبے میں ٹیکس، انرجی اور کاروبار کرنے کی لاگت سے متعلق اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر نعمان وزیر خٹک نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ٹیکس پالیسی اور ٹیکس کے نظام کے اصلاحات کرنے پر متفق ہے اور معیشت کے چارٹر کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھنے کے لے بھی تیار ہیں۔
انہوں نے خیبر پختونخواہ حکومت پر زور دیا کہ وہ سیاحت، ہائیڈل انرجی ، آئی ٹی اور معدنی شعبے کی ترقی پر توجہ مرکوز کرے تاکہ صوبے میں اقتصادی ترقی اور روزگا ر کے مواقع پیدا ہوں ۔ ایس ڈی پی آئی کے جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر وقار احمد نے کہا کہ اس طرح کے عوامی اور نجی ڈائیلاگ ترقیاتی منصوبوں اور ہ وفاقی بجٹ میں ان پٹ فراہم کرنے کے لئے بہت ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس ڈی پی آئی اہم سیاسی اور اقصادی معاملات پر مختلف سیاسی جماعتوں اور سٹیک ہولڈرز کے درمیان اتفاق رائے کے لئے ایک طویل عرصہ سے کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی کوریڈور (سی پیک ) کے تناظر میں ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور کاروباری برادری چین سے منصوعات اور خدمات کی متوقع طلب کا مطالعہ کرنا چاہیے، جس کے نتیجے میں صوبائی حکومت کو اپنی پالیسی مرتب کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ جماعت اسلامی کے پروفیسر ابراہیم نے آئیندہ نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ (این ایف سی) کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم کے بعد صوبے کے انتظامی ڈھانچے کے مطابق نئے ایوارڈ کو ترتیب دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں پر بڑھتی ہوئی ذمے داریوں کی وجہ سے، نئے ایوارڈ کو وفاق کو صوبائی حکومتوں کے لیے زیادہ وسائل کا اجراہ کرنا چاہئے۔ سرحد کے تجارت و صنعت کے د چیمبر کے نائب صدرحارس مفتی نے کہا کہ گیس کی عدم دستیابی ،خراب ٹیکس کا نظام ، اور ہنرمند مزدوروں کی کمی صوبے کی صنعتوں کی ترقی کے راہ میں بڑی روکاوٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو ہنر مند مزدور وں کی فراہمی ور بہتر ٹیکس کے نظام پر توجہ دینی چاہئے۔ خیبر پختون خواہ کی حکومت کی نمائندگی کے لیے رییونیو اتھارٹی ، ، چھوٹے اور میڈیم انٹرپرائز ڈویلپمنٹ (ایس ایم ای ڈی ای)، نیشنل انکیوبیشن اتھارٹی، فوڈ سیفٹی اور ہلال فوڈ اتھار ٹی کے نمائیندوں نے بھی اس اجلاس میں شمولیت کیمزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.