احسان مانی نے پی ایس ایل کے آدھے میچز پاکستان میں کرانے کا عندید دیدیا
تین سال میں پی ایس ایل کامیاب رہا اگلے سیزن میں آدھے میچز پاکستان میں کرانا چاہتے ہیں ،انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے ہر ملک سے بات کررہے ہیں، چیئرمین پی سی بی پاکستان میں خواتین کرکٹ میں نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آ رہا ہے اس لیے لڑکیوں کا کرکٹ کھیلنا بہت ضروری ہے، ٹاسک رپورٹ بنا کر حکومت کو پہنچا دی گئی ہے، ملک میں اسپورٹس کلچرل پروان چڑھانا بہت ضروری ہے، میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 19 جنوری 2019 21:53
(جاری ہے)
احسان مانی کا کہنا تھا کہ اے بی ڈویلیئرز سمیت دیگر غیر ملکی کر کٹرز پاکستان آنے کے لیے تیار ہیں۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سے سب مایوس ہیں، سیریز کے اختتام کے بعد پرفارمنس کا جائزہ لیں گے، جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریزمیں کارکردگی اچھی نہیں تھی، انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے ہر ملک سے بات کررہے ہیں، احسان مانی نے کہا کہ پاکستان میں سپورٹس سٹرکچر، ڈویلپمنٹ، احتساب ہونا چاہیے، ٹاسک رپورٹ بنا کر حکومت کو پہنچا دی گئی ہے،حکومت جو فنڈز دیتی ہے، اس کا احتساب بھی ضروری ہے،پی سی بی کی طرح دیگر سپورٹس فیڈریشنز کو خود فنڈز پیدا کرنا ہوں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں لڑکیوں کا کرکٹ کی سمت آنا از حد ضروری ہے، احسان مانی کا کہنا تھا کہ خواتین کرکٹ میں نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آرہا۔ پاکستان میں خواتین کرکٹ میں نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آ رہا ہے اس لیے لڑکیوں کا کرکٹ کھیلنا بہت ضروری ہے۔انہوں نے بتایا کہ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اچھی کارکردگی نہیں دکھائی تھی، اس وجہ سے سب بہت مایوس نظر آتے ہیں۔اگلے دو سالوں میں پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کرانے کی خواہش کا اظہارکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ پی ایس ایل کے اگلے سیزن کے آدھے میچز پاکستان میں منعقد کرنا چاہتے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ملک میں انٹرنیشل کرکٹ کی بحالی کے لیے دیگر ممالک سے بات کر رہے ہیں، اے بی ڈیویلیئرز سمیت دیگرغیر ملکی کرکٹرز پاکستان آنے کے لیے تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اسپورٹس اسٹرکچر، ڈویلپمنٹ اور احتساب ہونا چاہیے، حکومت جو فنڈز فراہم کرتی ہے ان کا احتساب لازمی ہے۔احسان مانی کے مطابق کسی بھی ملک میں حکومت کے پیسوں سے کھیل نہیں چل سکتے۔ پی سی بی کی طرح دیگر اسپورٹس فیڈریشنز کو بھی خود فنڈز پیدا کرنا ہوں گے۔۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.