وزیراعلیٰ پنجاب کاساہیوال میں پولیس کی مبینہ کارروائی میں چار افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کانوٹس

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:25

وزیراعلیٰ پنجاب کاساہیوال میں پولیس کی مبینہ کارروائی میں چار افراد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے ساہیوال میں پولیس کی مبینہ کارروائی میں چار افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے اورواقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے وزیراعلی نے ہدایت کی کہ اس واقعہ کی ہر پہلو سے غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے ۔