Live Updates

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے کا خسارہ کم ہونے کی خوشخبری سنا دی

800فریٹ ویگنیں،250مسافرکوچز کی خریداری کاٹینڈر جاری کردیا۔ نئی کوچز آئیں گی تو ریلوے کا خسارہ مزید کم ہوجائے گا۔

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 19 جنوری 2019 20:16

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے کا خسارہ کم ہونے کی خوشخبری سنا دی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 جنوری2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے کا خسارہ کم ہونے کی خوخبری سنا دی۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 800فریٹ ویگنیں،250مسافرکوچز کی خریداری کاٹینڈر جاری کردیا۔انکا کہنا تھا کہ نئی کوچز آئیں گی تو ریلوے کا خسارہ مزید کم ہوجائے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی کارگردگی سے خوش ہیں۔

اس سب کے پیچھے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی محنت بھی شامل ہے تاہم انہوں نے نئے سال میں اپنے ادارے میں مزید تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نئے سال کے آغاز پر قوم کو خوشخبری سنا ئی۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جو لوگ کام نہیں کر رہے وہ ریلوے میں نہیں گھر جائیں گے۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپنے سال نبو پر ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ 2019ء میں 20 نئی ٹرینیں چلیں گی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے امسال 20 ٹرینوں کے آغاز کے خواب کو عملی جامہ پہنانا شروع کر دیا گیا ہے۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 800فریٹ ویگنیں،250مسافرکوچز کی خریداری کاٹینڈر جاری کردیا۔ نئی کوچز آنے سے نئی فریٹ اور مسافر ٹرینیں چلائیں گے۔بزنس بہت ہے،کوچز آگئیں تو ریلوے کا خسارہ کم ہوجائے گا۔                                                                                                                           
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات