ملتان سلطانز کے پلیٹ فارم سے جنوبی پنجاب کے ٹیلنٹ کوسامنے لایا جائے گا ، ایل ایم ایس کرکٹ لیگ کا دائرہ
پورے جنوبی پنجاب تک پھیلا ئیں گے ، کلبوں اور کھلاڑیوں کو ایسا پلیٹ فارم فراہم کرینگے جس سے وہ انٹر نیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کر سکیں ،علی خان ترین
ہفتہ 19 جنوری 2019 23:50
(جاری ہے)
علی خان ترین نے کہا کہ پورا یقین ہے کہ پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی ٹیم بہترین پر فارمنس دے گی اور ہم پی ایس کا ٹائٹل جیتیں گے۔
علی ترین نے کہا کہ ہمارا ا مقصد جنوبی پنجاب میں کر کٹ کا فروغ اوراس کو عروج پر لانا ہے اور اس کیلئے جنوبی پنجاب میں گراؤنڈز اور دیگر سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہوگی۔ جنوبی پنجاب کے کلبوں اوردیگر کھلاڑیوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرینگے جس کے ذریعے وہ انٹر نیشنل سطح پر اپنا اور ملک کا نام روشن کر سکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے بعد ہم جنوبی پنجاب میں خواتین کی کر کٹ کے فروغ کیلئے بھی کام کریں گے ا ور اس کیلئے ہم تعلیمی اداروں میں جائینگے اور یونیورسٹیوں ،کالجوں اور سکولز میں ایڈوکیسی پروگرام شروع کرینگے تاکہ خواتین کو کرکٹ کے بہترین مواقع میسر آسکیں۔ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ آئندہ سال جنوبی پنجاب کی خواتین کی کر کٹ لیگ شروع کرائیں ہم خواتین کو بھی قومی اور انٹر نیشنل سطح پر مواقع فراہم کرینگے اوراس کیلئے انٹر نیشنل مرد وخواتین ٹیموں کوجنوبی پنجاب میں ٹورنامنٹ کھیلنے کی دعوت دینگے۔ علی ترین نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب جنوبی پنجاب کے کھلاڑیوں قومی ٹیم میں کھلیں گے۔ملتان سلطانز کے شاہد آفریدی ،شعیب ملک اور محمد عرفان سمیت دیگر کھلاڑی مخالف ٹیموں کوٹف دینگے جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں ڈینلی اور سٹیوسمتھ جو کہ ان فٹ ہوگئے ہیں انکے متبادل کے لئے جلد اچھی خبر دینگے ، علی ترین نے کہا کہ پی سی بی سے درخواست کی ہے کہ ملتان کے خوبصورت سٹیڈیم میں پی ایس ایل کے میچز کروائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ملتان سلطانز کا کوچز پینل مکمل ہے مگر سیزن کے بعد ایسا منٹور کوچ ٹیم میں شامل کرسکتے ہیں جو صرف جنوبی پنجاب میں آکر یہاں کے کھلاڑیوں کو ٹریننگ دے سکے۔ ،اس موقع پر ملتان سلطانز کی ٹیم کے پارٹنر تیمور ملک نے میڈیا سے گفتگو ہوئے کہا کہ ملتان سلطا نز کھیل کے سفر کیساتھ جنوبی پنجاب کی ترقی کا سفر ہے ،پی ایس ایل سے روز گار بڑھے گا۔ملتان سلطانز جنوب کی پہچان اورعوام کی شان ہے۔تقریب کے آخر میں ایل ایم ایس ملتان کے پہلے سیزن میں ڈویثرن ون کی فاتح ٹیم قریشی کرکٹ کلب جبکہ رنر اپ کمبائنڈ کرکٹ کلب ،ڈویثرن ٹو کی فاتح ٹیم اولین سپورٹس کرکٹ کلب جبکہ رنر اپ سپرسٹار کرکٹ کلب، ڈویثرن تھری کی فاتح ٹیم پینتھر کرکٹ کلب جبکہ رنر اپ مسلم جمخانہ کرکٹ کلب کی ٹیمیں رہیں۔فاتح ٹیموں کے کھلاڑیوں اور ٹیم منیجمنٹ کو وننگ ٹرافیوں کے ساتھ ساتھ نقد انعامات بھی دیے گئے جبکہ بہترین پرفارمنس کا مظاہر ہ کرنے والے بلے بازوں ،باؤلرز اور وکٹ کیپرز کو میڈلز اور نقد انعامات دیے گئے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.