آزادکشمیر میں برفباری ،لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑکیں بند ، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

اتوار 20 جنوری 2019 14:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2019ء) آزادکشمیر میں برفباری ،لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑکیں بند ،وہاں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا،میرٹ اور ملازمین کے مطالبات پورے نہ ہونے پر سڑکوں پر احتجاج پر،مگر حکومت آزادکشمیر کی شہ خرچیاں ،آزادکشمیر قانون سازاسمبلی کا7رکنی وفد ملائشیاء اور انڈونیشیاء کے دس روزہ دورے پر روانہ ،ابتدائی طور پر95لاکھ سے زائد کی سرکاری خزانے کو پھکی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک طرف آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں برفباری،بارش کے باعث متحدہ علاقوں کا مظفرآباد سے زمینی رابطہ منقطع ،مظفرآباد شہر کے سینکڑوں مسائل جوں کے توں ،سرکاری ملازمین کے مسائل حل نہ ہونے پر سڑکوں پر احتجاج کیلئے سرگرم وہاں حکومت آزادکشمیر کی جانب سے سرکاری خزانے پر ایک اورڈاکہ،قانون ساز اسمبلی کا7رکنی وفد ملائشیا ء اور انڈونیشیاء کے 10روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ،وفد میں اسپیکر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر ،اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یاسین ، ڈاکٹر نجیب نقی،چوہدری شہزاد،تحریک انصاف کے ماجد خان،چوہدری اسماعیل اور سیکرٹری اسمبلی چوہدری بشارت شامل ہیں جن کے سفری اخراجات عالیشان ہوٹلوں میں رہائش اختیار کرنے کیلئے 95لاکھ سے زائد کا خرچہ آئے گا،افسوس کن بات ہے کہ وادی نیلم کے وہ پل جو تعمیر نہ ہونے سے اب تک سینکڑوں افراد کو ٹوٹنے کے باعث نگل چکے ہیں ،وہاں وادی نیلم میں پلوں کی تعمیر اور دیگر مسائل حل کرنے کے بجائے انڈونیشیاء اور ملائشیاء میں دس دن کیلئے مسئلہ کشمیر پر بات چیت کیلئے روانہ ہونا آسمان سے تارے توڑنے کے برابر ہے ،وزیر اعظم پاکستان کو آزادکشمیر کے فالتو اخراجات پر فوری طور پر پابندی لگانی چاہیے جبکہ اُن کو بیرون ملک فالتو دوروں کے بجائے دارلحکومت مظفرآباد میں پروگرام کا انعقاد کریں ،آزادکشمیرمیں پہلے ہی شدید مالی بحران کا سلسلہ شروع ہے وہاں مزید سرکاری خزانے پر بوجھ نہ ڈالا جائے۔