واشک،مختلف حادثات میں پانچ افراد زخمی، چھ بال بال بچ گئے

اتوار 20 جنوری 2019 20:20

واشک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2019ء) بسیمہ تین مختلف حادثات میں پانچ افراد زخمی جبکہ چھ بال بال بچ گئے ذرائع کے مطابق واشک کے تحصیل بسیمہ گرین ٹاون بائی پاس کے مقام پر بارش کے سبب پھسلن کے باعث تین گاڑیاں ایک مقام پر الٹ گئے جبکہ چھ گاڑی بال بال الٹنے سے بچ گئے مختلف حادثات میں تین افراد معمولی زخمی ہوگئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے جن کو ابتدائی طبی امداد کیلئے سول ہسپتال بسیمہ منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :