ملک سے بجلی بحران کے خاتمے کی جو ذمہ داری اٹھائی ہے اُسے پورا کریں گے، ضلع کے لیے اتنی فنڈنگ کروالی ہے کہ اب وقت کم اور پراجیکٹ زیادہ ہیں

وفا قی وزیر توا نا ئی عمر ایو ب خا ن کا مختلف جلسوں سے خطاب

اتوار 20 جنوری 2019 20:30

ہر ی پور۔20 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) وفاقی وزیر توانائی عمرایوب خان نے کہاہے کہ ملک سے بجلی بحران کے خاتمے کی جوذمہ داری اُٹھائی ہے اُسے پوری کریں گے، ہر ی پوراپنا حلقہ ہے محروم علاقوںمیں گیس کی فرا ہمی اور پچاس سال کے لیے بجلی کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے چندماہ میںہری پورکے لیے اتنے فنڈز حاصل کرلیے ہیں کہ ٹائم کم اور پراجیکٹ زیادہ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوںنے میراتوت،موہری نمبردو،نگار ڈھیری بگڑہ اور پنڈاںمیںگیس فراہمی کے منصوبے کے افتتاح کے بعد جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا راہنما تحریک انصاف یوسف ایوب خان اور دیگر مقررین نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

عمر ایوب خان نے کہاکہ اللہ تعالی نے موقع دیاہے عوام سے جو وعدے کیے تھے وہ آج الحمداللہ پورے کررہے ہیں جو گائوں گیس سے محروم رہ گئے ہیں آئندہ پانچ چھ ماہ میںسروے مکمل کرکے انھیں بھی گیس فراہمی یقینی بنائی جائے گی گذشتہ بارہ سالوں میں جو کام نہیں ہوئے وہ کرکے دکھائیں گے ضلع کے لیے اتنی فنڈنگ کروالی ہے کہ اب وقت کم اور پراجیکٹ زیادہ ہیں، غازی کے محروم علاقوں سمیت سرائے نعمت خان ،پنڈ ہاشم خان ،جٹی پنڈ ،بیڑ کلنجر اور خان پور ترناوہ سے دارتیاںاور ادھر نوردی وریحانہ تک گیس فراہمی یقینی کی منظوری حاصل کرلی ہے اسی طرح سات اٹھ فیڈرز کے علاوہ حطار میں 220KVAاور سرائے صالح و خان پور میں 132KVAکے گرڈ اسٹیشن کی تکمیل کے بعد ضلع میں آئندہ پچاس سالوں کے لیے بجلی کے مسائل ختم ہوجائیں گے۔