خیبر پختونخوا حلال فوڈ اینڈ سیفٹی اتھارٹی ایبٹ آباد نے گذشتہ 9 ماہ کی رپورٹ جاری کر دی
خوراک کے 4211 مراکز کا معیار چیک کیا گیا، غیر معیاری اشیائے خوردنی کی فروخت پر 183 مراکز کو سیل کیا گیا
پیر 21 جنوری 2019 21:10
(جاری ہے)
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گذشتہ سال 111 بیکریوں، 291 ہوٹلوں و ریستورانوں اور 283 سکولوں کی ٹک شاپس کی چیکنگ کے دوران اشیائے خوردنی کا معیار چیک کیا گیا اور ان سے کھانے پینے کی مشکوک اور غیر تسلی بخش اشیاء کے 283 نمونے حاصل کر کے تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوائے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گذشتہ سال سینکڑوں دکانوں اور غذائی مراکز سے تقریباً 20 ہزار کلو گرام ناقص، ملاوٹ شدہ اور ناقابل استعمال غذائی اشیاء بھی قبضہ میں لیکر تلف کی گئیں۔ اس دوران بعض دکانداروں کو اشیائے خوردنی کا معیار اور صحت و صفائی کی حالت بہتر بنانے کیلئے مہلت دی گئی اور اتھارٹی کی ہدایا ت پر عمل کر کے اپنا معیار بہتر بنانے والے دکانداروں کو حوصلہ افزائی کے طور پر نقد انعامات دیئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال غذائی مراکز پر کام کرنے والے فوڈ ورکروں کیلئے آگاہی مہم کے تحت کھانے پینے کی اشیاء اور صفائی کا معیار بہتر بنانے کیلئے تربیتی کلاسوں کا اہتمام کیا گیا اور 200 سے زائد ورکروں کو تربیت فراہم کی گئی جبکہ سکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں کے اندر طلبہ، اسا تذہ اور ٹک شاپس مالکان کیلئے 50 سے زائد آگاہی سیمینار بھی منعقد کر کے معیاری اور محفوظ خوراک خرید کر استعمال کرنے کی معلومات فراہم کی گئیں۔ فوڈ اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر غذائی اشیاء میں ملاوٹ کرنے اور غیر معیاری اشیاء خوردنی تیار اور فروخت کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا اور ہفتہ وار چھٹیوں اور شام کے اوقات میں بھی چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محنت کش طبقے کے حالات کو بہتر بنانے کےلئے مناسب اجرت، محفوظ ماحول، صحت کی سہولیات اور بچوں کی تعلیم بارے اقدامات کی ضرورت ہے، صدرمملکت کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
پنجاب ،بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ،کمشنر لاہور سمیت 49افسران کے تبادلے
-
پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، پائیدار اقتصادی ترقی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
-
بہاولپور، فائرنگ کے تبادلہ میں زیر حراست 2 دہشتگرداپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.