نظریاتی کشمکش اور میڈیا کے چیلنجز بدل گئے،حافظ نعیم الرحمن
پیر 21 جنوری 2019 21:20
(جاری ہے)
اس موقع پر کراچی پریس کلب کے سکریٹری ارمان صابر ، جوائنٹ سکریٹری حنیف اکبر ، خزانچی راجہ کامران ،گورننگ باڈی کے ممبران اور کے یو جے کے عہدیداران و دیگر بھی موجود تھے۔ استقبالیے میں نائب امراء کراچی برجیس احمد اور ڈاکٹر اسامہ رضی ، ضلعی عبوری امراء سیف الدین ایڈوکیٹ ، محمد اسحاق خان، جماعت اسلامی کراچی کے سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ، ڈپٹی سیکریٹریز نذیر الحسن ، صہیب احمد اوردیگر افرادبھی موجود تھے ۔
حافظ نعیم الرحمن نے مسلسل کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ہر سال کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مدعو کیا جاتا ہے اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہٴ خیال ہوتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت صحافتی دنیا میں میڈیا ورکرز کا بہت براحال ہے ،حکومت کی میڈیا دشمن پالیسی کی وجہ سے مالکان نے ورکروں کی چھانٹی شروع کردی ہے جس کے باعث صحافی شدیدپریشانی کا شکار ہیں ایسی صورتحال میں کراچی پریس کلب کے عہدیداران کی اولین ذمہ داری ہے کہ میڈیا ورکرز کے حقوق کے لیے آواز بلندکریں اور ان کے مسائل حل کریں۔جماعت اسلامی میڈیا ورکرز کے ساتھ ہے اور ان کے مسائل کے حل کی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ارمان صابر نے کہاکہ پریس کلب میڈیا ورکرز کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کررہا ہے اور جلد ان کے مسائل حل کرائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ دور ڈیجیٹل میڈیا کا ہے ہمیں موجودہ چیلنجز کا مقابلہ اسی انداز میں کرنا ہوگا اس کے لیے ہمیں صحافیوں کے لیے ایک پلیٹ فارم اور بہتر حکمت عملی بنانا ہوگی جسے ہم اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرسکیں اور موجودہ دور کے چیلنجز کا مقابلہ کرسکیں۔اس موقع پر کے یو جے کے صدر طارق ابوالحسن نے کہاکہ موجودہ دور کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے سیاسی کارکنوں اور صحافیوں کو ایک ہو کر کام کرنا ہوگا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.