سانحہ ساہیوال پر سیاست کی بجائے تجاویز دی جائیں، سپیکر قومی اسمبلی

پیر 21 جنوری 2019 21:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اراکین قومی اسمبلی سے کہا ہے کہ وہ سانحہ ساہیوال پر سیاست کی بجائے اس پر تجاویز دیں‘ ہم سب کو اس ملک کے مستقبل کے لئے سوچنا ہوگا۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ یہ سیاسی مسئلہ نہیں انسانی مسئلہ ہے۔ ہمیں اس پر سیاست نہیں کرنی چاہیے یہ ہم سب کے بچوں کے مستقبل کی بات ہے۔ میں اس کو بطور پاکستان دیکھوں گا۔ ہم سب پاکستانی ہیں۔ اس بحث کو کل تک چلائیں گے‘ تجاویز دیں۔ اس ملک کے مستقبل کے لئے ہم سب سوچیں۔