گورنر پنجاب چوہدری سرور ساہیوال واقعہ کے مقتولین کے گھر پہنچ گئے

لواحقین کے لیے وزیر اعظم کا پیغام لایا ہوں۔ہمارے ورکرز کی جانب سے بھی ہمیں دباو کا سامنا ہے۔ورکرزنےپیغام دیاہےلواحقین کوانصاف نہ ملاتو تحریک انصاف سےراہیں جداکرلیں گے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 21 جنوری 2019 23:22

گورنر پنجاب چوہدری سرور  ساہیوال واقعہ کے مقتولین کے گھر پہنچ گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری2019ء) گورنر پنجاب چوہدری سرور لاہور میں ساہیوال واقعہ کے مقتولین کے گھر پہنچ گئے۔انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے ورکرز کی جانب سے بھی ہمیں دباو کا سامنا ہے۔ ورکرزنےپیغام دیاہےلواحقین کوانصاف نہ ملاتو تحریک انصاف سےراہیں جداکرلیں گے۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ساہیوال میں جاں بحق ہونے والے افراد کے گھر پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مقتولین کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور انکو مکمل مدد اور انصاف کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ اس ظلم کےخلاف ریاست لواحقین کےساتھ کھڑی ہے۔
جو آنسو بچوں کی آنکھوں میں دیکھے ،ان کاکفارہ انصاف دلواکرکریں گے۔ہمیں انصاف دلوانےکیلیےتحریک انصاف کےورکرزکابھی پریشرہے۔ورکرزنےپیغام دیاہےفیملی کوانصاف نہ ملاتوپی ٹی آئی سےراہیں جداکرلیں گے۔چوں کےسامنے والدین کو جیسےنشانہ بنایاگیا،اس پرقوم غم وغصہ میں ہے۔