بیلہ کے قریب کراچی سے پنجگور جانے والی کوچ اورآئل ٹینکرمیں تصادم کے نتیجے میں 21 سے زائد افراد جھلس کرجاںبحق ، 14 افراد زخمی ہوگئے

پیر 21 جنوری 2019 23:40

بیلہ کے قریب کراچی سے پنجگور جانے والی کوچ اورآئل ٹینکرمیں تصادم کے ..
لسبیلہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) بیلہ کے قریب کراچی سے پنجگور جانے والی کوچ اورآئل ٹینکرمیں تصادم کے نتیجے میں 21 سے زائد افراد جھلس کرجاںبحق جبکہ 14 افراد زخمی ہوگئے شدید جھلسنے والوں کوکراچی ریفرکردیاگیا۔اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر لسبیلہ اوردیگرانتظامیہ نے موقع پرپہنچ کر زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیاہے جبکہ شدید جھلسنے والوں کوکراچی ریفرکردگیا۔

لیویز کے مطابق پیرکے روز کراچی سے پنجگور جانے والی مسافرکوچ بیلہ کے قریب چمن ہوٹل مین آرسی ڈی روڈ پر پہنچی توآئل ٹینکرسے تصادم ہواجس کے نتیجے میں مسافرکوچ اورآئل ٹینکرمیں آگ لگ گئی اس دوران 14 افراد نے چھلانگیں لگاکر اپنے آپ کو بچالیا زخمیوں کو سول ہسپتال بیلہ منتقل کردیاگیاجہاں لسبیلہ ویلفیئرٹرسٹ کے رضاکاروں اورہسپتال کے اسٹاف نے طبی امداد اوقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل فوری پہنچ گئے اس دوران آگ نے پوری بس کواپنی لپیٹ میں لے لیا کوچ میں موجود مسافرمرد ،خواتین اوربچوں کی دلخراش چیخیں دوردورتک سنائی دینے لگی بکنگ کلر ک کے مطابق 27 سٹیں بک کی گئی تھیں جب کہ دو کلینر اورڈرائیور اوربچوں کوملاکر 35 سے زائد افراد بنتے ہیں جن میں 14 افراد جن میں مرد خواتین اوربچے شامل ہیں نے کود کراپنی جان بچائی اور21 سے زائد افراد زندہ جل کر زندگی کی بازی ہارگئے ۔

(جاری ہے)

سیکورٹی فورسز ،لیویز کے اہلکار موقع پرپہنچ گئے ۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اس ہولناک حادثے پراظہارافسوس کرتے ہوئے انتظامیہ کوفوری طورپرزخمیوں کوطبی امداد اورکراچی منتقل کرنے کی ہدایات کیں۔

متعلقہ عنوان :