سانحہ ساہیوال پنجاب حکومت کی نا اہلی ہے، ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے، سید خورشید شاہ

منگل 22 جنوری 2019 14:56

سانحہ ساہیوال پنجاب حکومت کی نا اہلی ہے، ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال پنجاب حکومت کی نا اہلی ہے، ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے ،بدقسمتی سے حکومت کے پاس کوئی سوچ اور وژن نہیں ہے،حکومت کچھ بھی سمجھنے کو تیار نہیں،پنجاب میں تبدیلی کی ہوا چلے گی تو دیکھیںگے۔ منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ سانحہ ساہیوال پنجاب حکومت کی نا اہلی ہے۔

انہوںنے کہاکہ سانحہ ساہیوال کے ملزمان کو سزا دینی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب میں جے آئی ٹی کے بجائے پارلیمانی کمیٹی بنائی جانی چاہیے تھی ۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب میں حکومت سازی کے لئے اتحاد حالات کے تحت بنوایا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اتحاد میں شامل جماعتیں نالاں ہیں کہ ان سے مشاورت نہیں کی جاتی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حکومت سمجھتی ہے کہ ہم نے انہیں اقتدار کا حصہ بنایا اور سپیکر شپ دی،حکومت سمجھتی ہے کہ اتحادی ان کے محتاج ہیں،حکومت یہ سمجھنے کو تیار نہیں کہ اتحادیوں کی وجہ سے ان کی حکومت بنی۔

ایک سوال پر انہو ںنے کہاکہ پنجاب میں تبدیلی کی ہوا چلے گی تو دیکھیںگے ،پیپلز پارٹی سے پنجاب میں تبدیلی کیلئے رابطہ نہیں ہوا،بدقسمتی سے حکومت کے پاس کوئی سوچ اور وژن نہیں ہے،حکومت کچھ بھی سمجھنے کو تیار نہیں۔