2ونگ چناب رینجرزنگہبان ہیڈ مرالہ کے زیر اہتمام ورکنگ باونڈری بجوات سیکٹر کے گائوں ہیل بجواں میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

منگل 22 جنوری 2019 17:33

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل ضیاء الرحمان کی زیرنگرانی 2ونگ چناب رینجرزنگہبان ہیڈ مرالہ کے زیر اہتمام ورکنگ باونڈری بجوات سیکٹر کے گائوں ہیل بجواں میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل ضیاء الرحمان کی زیرنگرانی میں2 ونگ چناب رینجرزنگہبان ہیڈ مرالہ کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد گورنمنٹ بوائز سکول ہیل بجواں میں منعقد کیا گیا۔

فری میڈ یکل کیمپ میںپنجاب رینجرز کے ایم بی بی ایس جنرل فزیشن،ایم ڈی این سی ایچ فیملی فزیشن ڈاکٹرز کے علاوہ ایم بی بی ایس لیڈی ڈاکٹر میڈ یکل آفیسرز نے خصوصی شرکت کی۔ فری میڈیکل کیمپ میں چیک اپ کیلئے آنے والے مرد وخواتین اور بچوں کا طبی معائنہ کیا گیا جبکہ فری میڈ یکل کیمپ میںمریضوں میں چھپی امراض کی تشخیص کیلئے عارضی بلڈ ٹیسٹ لیب لگاکر خون کے ٹیسٹ کئے گئے ۔

(جاری ہے)

فری میڈیکل کیمپ کے ڈا کٹرز نے مریضوں کو مفیدمشورے دیئے کہ وہ مضر صحت پانی اور خوراک کے استعمال سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں جبکہ بچوں کی ٹھیک طریقہ سے نشونما نہ ہونا بھی مضرصحت غذائوں کے استعمال کے باعث ہے۔ فری میڈیکل کیمپ میں شریک مرد وخواتین کو فری ادویات د ی گئیںجبکہ مریضوں کی خاطر توازع کیلئے انہیں فری کھانا بھی کھلانے کے علاوہ بچوں میںکھلونے بھی تقسیم کئے گئے ۔فری میڈکل کیمپ کے انعقاد پر معززین علاقہ ہیل بجواں کے علاوہ فری میڈیکل کیمپ سے استفادہ حاصل کرنے والے افراد نے ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل ضیاء الرحمان کی زیرنگرانی میں2 ونگ چناب رینجرزنگہبان ہیڈ مرالہ کی ایسی کاوشوں کو بے حد سراہا۔

متعلقہ عنوان :