Live Updates

حکومت نواز شریف کی صحت کے حوالے سے اٴْن کے ذاتی معالج اور گھر والوں سے مسلسل رابطہ رکھے، سینیٹر آصف کرمانی

منگل 22 جنوری 2019 17:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماء سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ حکومت سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحت کے حوالے سے اٴْن کے ذاتی معالج اور گھر والوں سے مسلسل رابطہ رکھے۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کردہ بیان میں سینیٹر آصف کرمانی نے کہا کہ محمد نواز شریف کی صحت کے بارے میں اٴْن کے چاہنے والوں کو گہری تشویش ہے۔انہوں نے کہا محمد نواز شریف نے پاکستان کی بہت خدمت کی ہے، اٴْن کی میڈیکل رپورٹوں اور صحت بارے ان کے ذاتی معالج اور مریم نواز شریف کو آگاہ رکھا جائے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات