گزشتہ پانچ سال کے دوران آسٹریلیا، چین، جنوبی کوریا، امریکہ، یو اے ای، ترکی، روس، افغانستان اور سعودی عرب سمیت 18 ممالک میں پاکستانی درآمدات میں کمی واقع ہوئی، جن ٹریڈ افسران کی کارکردگی خراب تھی، انہیں واپس بلانے کے لئے وزیراعظم نے کامرس ڈویژن کو اختیار دیا ہے، وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان کا سینیٹ میں جواب

منگل 22 جنوری 2019 18:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) ایوان بالا کو بتایا گیا ہے کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران آسٹریلیا، چین، جنوبی کوریا، امریکہ، یو اے ای، ترکی، روس، افغانستان اور سعودی عرب سمیت 18 ممالک میں پاکستانی درآمدات میں کمی واقع ہوئی۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر دلاور خان کے سوال کے جواب میں وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے بتایا کہ جن ٹریڈ افسران کی کارکردگی خراب تھی، انہیں واپس بلانے کے لئے وزیراعظم نے کامرس ڈویژن کو اختیار دیا ہے، پہلے مرحلے میں کامرس ڈویژن نے 13 جولائی 2018ء کو کمزور کارکردگی دکھانے والے پانچ ٹریڈ افسران کو واپس بلایا گیا ہے، دو ٹریڈ افسران کو اپنی ذمہ داریاں چھوڑنے کا کہا گیا ہے۔