معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے، پانچ ماہ میں توقع کے مطابق ٹیکس جمع نہیں ہوا، پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 22 جنوری 2019 18:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے، پانچ ماہ میں توقع کے مطابق ٹیکس جمع نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضمنی بجٹ کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، (آج) بدھ کو پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اس حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ ماہ میں توقع کے مطابق ٹیکس جمع نہیں کیا جا سکا، عوام کی حکومت ہے عوام کو ریلیف دے گی۔ ریاض فتیانہ نے کہا کہ ملکی معیشت بہتری کی راہ پر گامزن ہے، ساڑھے چار فیصد ایکسپورٹ بڑھی ہے، چیزوں کی بہتری کے لئے کوشاں ہیں، عوام پر بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔