ساہیوال، بجلی چوروں کے خلاف واپڈا کا کریک ڈائون

منگل 22 جنوری 2019 18:40

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) بجلی چوروں کے خلاف واپڈا افسران کے چھاپے‘ 6 بجلی چوروںکے خلاف مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق واپڈا افسران نے بجلی چوروں کے خلاف مہم کے دوران مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور 119/9-Lمیں طالب حسین وغیرہ دو ملزمان 124/9-Lمیں محمد عمران ‘46/5-Lمیں عبدالجبار ‘48/5-Lمیں نوید احمد اور 104/9-Lمیں لطیف کو پی وی سی اور ایل ٹی لائن میں ڈائریکٹ کنڈیا ںلگاکربجلی چوری اور بجلی میٹر کو ریسوس کرتے ہوئے پکڑ لیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے زیردفعہ39/Aالیکٹر ک سٹی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :