حیدرآباد میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ، 332268بچوں کو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے ، ڈاکٹر مسعود جعفری

منگل 22 جنوری 2019 19:10

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) حیدرآباد میں حکمہ صحت کی جانب سے پولیو سے بچاؤ کے لیے ویکسین کے قطرے پلانے کی مہم شروع ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

مہم کا آغاز گذشتہ روز پیر سے ہونا تھا لیکن بارش کے سبب مہم ایک دن تاخیر سے شروع کی گئی ہے، پولیو سے بچاؤ مہم کے فوکل پرسن ڈاکٹر مسعود جعفری نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ یہ مہم حیدرآباد ضلع کے چاروں تعلقوں شہر ، لطیف آباد، قاسم آباد اور تعلقہ دیہی میں22جنوری سی25جنوری تک جاری رہے گی جس میں پانچ سال کے کم عمر 332268بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے ، مہم کے لیے ایک ہزار موبائل ٹیمیں بنائی گئی ہیں جس کے 244علاقائی انچارجز بنائے گئے ہیں 83یونین کونسلوں میں میڈیکل آفیسر مقرر کئے گئے ہیں 11تعلقہ سپروائزبنائے گئے ہیں۔

اس مہم کی117فکس مراکز اور11ٹرانزٹ سائٹس بنائی گئی ہیں مہم کا افتتا ح کمشنر حیدرآباد عباس بلوچ کرچکے ہیں۔