ایپٹما راہنمائوں نے سانحہ ساہیوال کو افسوسناک قرار دیا

منگل 22 جنوری 2019 20:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) :آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن ( اپٹپما) کے چیئرمین انجئنیر رضوان اشرف اور ریجنل چئیرمین چوہدری حبیب احمد گجر نے اپنے ایک بیان میں سانحہ ساہیوال کو افسوس ناک قراردیا ہے انہوں نے کہا کہ اس واقع میں ملوث کائونٹر ٹیر ر ازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

(جاری ہے)

بدقسمتی سے کئی بار ایسے واقعات ملک بھر میں پہلے بھی ہو چکے ہیں مگر ان کا تد ارک نہ ہو سکا ۔ اس سے پہلے ماضی میں ہونے والے اسطرح کے واقعات پر اگر سخت کارروائی عمل میں لائی جاتی تو واقعہ ساہیوال رونما نہ ہوتا ۔

متعلقہ عنوان :