فیصل آباد پولیس اور سٹریٹ کرائمز کی روک تھام کیلئے اقدامات

منگل 22 جنوری 2019 20:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) :فیصل آباد پولیس کی سٹریٹ کرائمز کی روک تھام کیلئے قائم کردہ خصوصی فورس ’’ڈولفن فورس ‘‘نے سال 2018ء میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ڈولفن فورس کا قیام 23اکتوبر 2017ء میں عمل میں لایا گیا تھا جس کا بنیادی مقصد سٹریٹ کرائمز میں کمی لانا اور آٰئے روز ہونے والی واردتوں کیخلاف کوئیک رسپانس فراہم کرنا تھا تاکہ نہ صرف جرائم کیخلاف موثر کارروائی عمل لائی جاسکے بلکہ جرائم کی بیخ کنی ہوسکے ۔

ڈولفن فورس نے اپنے قیام کے پہلے سال کے دوران دستیاب معلومات کے مطابق 14سے زائد جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا ہے گرفتار کئے جانیوالے جرائم پیشہ افراد میں ذدو درجن سے زائد اشتہاری مجرم اور سو کے قریب ڈکیت بھی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈولفن فورس کے متعلقہ حکام کے مطابق ڈولفن فورس نے 19ہزار سے زائد شہریوں کی مدد کی جس میں 146گمشدہ بچوں کو ان کے وارثان سے ملوایا ،80کے قریب گمشدہ اشیاء مالکان تک پہنچائیں ،روزمرہ جھگڑوں میں 2400سے زائد افراد کی صلح کروائی تاکہ معمولی جھگڑے جرم کرنے کی حد تک نہ بڑھ پائیں ،1550سے زائد افراد کو فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی ۔

حکام کیمطابق ڈولفن فورس نے فیصل آباد میں 9مقابلے کئے جن میں 6اہلکار زخمی ہوئے ۔ سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد اشفاق احمد خان نے اس حوالے سے کہا کہ ڈولفن فورس کے آنے سے فیصل آبا د میں سٹریٹ کرائم میں کمی آئی ہے ۔انہوں نے کہ ڈولفن فورس کے آنے سے شہریوں میں تحفظ کا احساس بڑا ہے ۔ڈولفن فورس کی کارکردگی اچھی رہی ہے ۔سٹریٹ کرائم میں کمی کے اقدامات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں ڈولفن فورس کے علاوہ پولیس ڈیپارٹمنٹ سٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے اپنی ذمہ داریاں اد ا کررہاہے ۔

فیصل آباد کے تمام ڈویژنز اور سرکلز میں تھانوں کی سطح پر خصوصی موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو کے چوبیس گھنٹے تھانے کے مختلف علاقوں میں گشت کرتی ہیں ۔ ایمرجنسی 15کی سہولیت موجود ہے کہ کسی بھی جرم کے بعد فوری طور پر رسپانس کرتی ہے اس کے علاوہ ایلیٹ فورس کے دستے متحرک رہتے ہیں ان سے فوری مدد لی جاسکتی ہے انہوں نے بتایا کہ معروف شاہراہوں اور گزر گاہوں پر پولیس کے ناکے لگائے جاتے ہیں جہاں پر مشکوک افراد کی جامع تلاشی لی جاتی ہے اور شناخت کی جاتی ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ دیہی علاقوں میں ٹھیکری پہرے لگائے جاتے ہیںجس میں منتخب جوان رات بھر پہرہ دیتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :