Live Updates

حکومت نواز شریف کی صحت کے حوالے سے انکے اہل خانہ ،ذاتی معالج سے مسلسل رابطہ رکھے ‘آصف کرمانی

نواز شریف نے پاکستان کی بہت خدمت کی ہے ،انکی صحت کے بارے میں چاہنے والوں کو بھی گہری تشویش ہے

منگل 22 جنوری 2019 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آصف کرمانی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت نواز شریف کی صحت کے حوالے سے انکے اہل خانہ اور ذاتی معالج سے مسلسل رابطہ رکھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کی بہت خدمت کی ہے اور انکی صحت کے بارے میں انکے چاہنے والوں کو بھی گہری تشویش ہے ۔آصف کرمانی نے کہا کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹوں اور صحت بارے ذاتی معالج اور مریم نواز کو آگاہ رکھا جائے ۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات