دھند اور بارش کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوں گی ،ریلوے انتظامیہ

منگل 22 جنوری 2019 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2019ء) ریلوے انتظامیہ لاہورکا کہنا ہے کہ دھند اور بارش کے باعث کراچی سے لیٹ آکر ٹرینیں لاہور سے کراچی کیلئے تاخیر سے روانہ ہوں گی۔ قراقرم ایکسپریس 42 ڈاوٴْن شام 4 بجے کی بجائے رات 8 بجے لاہور سے کراچی کیلئے روانہ ہوگی۔ کراچی ایکسپریس 16 ڈاوٴْن شام 5 بجے کی بجائے رات 8 بجے لاہور سے کراچی کیلئے روانہ ہوگی۔

بزنس ایکسپریس 304 ڈاوٴْن سہ پہر 3 بجکر 30 منٹ کی بجائے رات 7 بجے لاہور سے کراچی کیلئے روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

ریلوے انتظامیہ کے مطابق ملت ایکسپریس 18 ڈاوٴْن فیصل آباد سے کراچی جانے والی سہ پہر 3 بجکر 35 منٹ کی بجائے شام 6 بجے فیصل آباد سے کراچی کیلئے روانہ ہوگی۔لاہور سے براستہ فیصل آباد کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس 44 ڈاوٴْن رات 7 بجے کی بجائے رات 11 بجے لاہور سے روانہ ہوگی۔

باقی تمام ٹرینیں لاہور سے اپنے مقررہ اوقات کار کے مطابق اپنی اپنی منزلِ مقصود کی جانب روانہ ہوں گی۔یاد رہے ٹرین ڈرائیورز دھند اور بارش میں حفاظتی اٴْصولوں پر عمل کرتے ہوئے ٹرینوں کی رفتار کم رکھتے ہیں جس کی وجہ سے ٹرینیں تاخیر کا شکار ہو جاتیں ہیں۔ مزید معلومات کیلئے ریلوے کے انکوائری نمبر 117-042 پر رابطہ کریں۔