سبی، ورکنگ جرنلسٹس کو ممبر شپ دیدی گئی

منگل 22 جنوری 2019 21:30

سبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) بانی و صدر سبی پریس کلب حاجی میر دین محمد مری کے زیر قیادت اہم اجلاس پریس کلب سبی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک اکرم بنگلزئی ، حاجی سعید الدین طارق ،حاجی ریاض ندیم نیاز ی ، میر سلیم گشکوری ، ناشاد بلوچ ، ڈاکٹر قاسم شاہ بخاری ، میاں محمد یوسف ،سید طاہرعلی ، میر جاوید بلوچ ، مظہر مصطفیٰ بیگ ، ملک حسیب بنگلزئی ، رئیس یوسف علی ہانبھی ، افضال رضا ، محمد طاہر عباس منتظر ، ظہور احمد مگسی ، یار علی گشکوری ، غلام رسول گوپانگ ، رئیس حضور بخش ہانبھی سمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔

اجلاس کی باقاعدہ کارروائی تلاوت کلام پاک سے شروع ہوئی، جس کی سعادت حاجی سعید الدین طارق نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبولﷺ حاجی ریاض ندیم نیازی نے پڑھی اجلاس میں حاجی دین محمد مری ،ملک اکرم بنگلزئی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سبی میں مختلف اخبارات نیوز چینل اور نیوزایجنسیوں کے نمائندے اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے بہتر انداز سے رپورٹنگ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

پریس کلب کے انتخابات اور ممبر شپ دینے کے لئے تمام ساتھیوں سے باہمی مشاروت کے بعد ووکنگ جرنلسٹس کو ممبر شپ دینے کا اعلان کیا گیا جن میںیار علی گشکوری ، مظہر مصطفیٰ بیگ ، افضال رضا ، رئیس یوسف علی ہانبھی ، سید راز ق شاہ بخاری ، غلام رسول گوپانگ ، طاہر عباس منتظر ، راجیش کمار ، کامران گل ، ملک حسیب بنگلزئی ، شہباز خان گورگیج ، عمران اعتماد یوسفی ، جمال انس ،ڈاکٹر عباس چشتی جبکہ اعزازی ممبر شپ رئیس حضور بخش ، شیر محمد، مھمد بابر ، شہباز خان ، جہانگیر سلیم ، سید جاوید شاہ ، جلال چانڈیہ ، راشد گشکوری ، شبیر احمد باقر عباس ، محمد انور سومرو شامل تھے، جن کو ہدایات دیں گئیں کہ وہ عملی طور پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں صحافتی میدان میںاپنا رول پلے کریں تاکہ اعزازی ممبران کو بھی پریس کلب کی ممبر شپ دی جاسکے۔