قومی و اسلامی امہ کے حقوق پر کوئی سودے بازی کی نہ کرینگے،جے یو آئی(نظریاتی)

منگل 22 جنوری 2019 22:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2019ء) جمعیت علماء اسلام (نظریاتی) بلوچستان کے صوبائی کنوینئر مفتی شفیع الدین ‘ صوبائی ڈپٹی معافن کنوینئر و بلوچستان کے جنرل سیکرٹری عبیداللہ حقانی‘ معاونین حاجی سیدعبدالستار شاہ چشتی ‘ مولوی عبدالحنان اور عبدالولی حاجی منظوراحمد مری ‘ خیرمحمد بڑیچ ‘ عبدالطیف مجاہد نے کہا ہے کہ انشاء اللہ جمعیت علماء اسلام (نظریاتی) بلوچستان انشاء للہ عنقریب ہی بلوچستان میں نئی ممبرشب کا باقاعدہ اختتام کرے گی انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ الحمداللہ جمعیت علماء اسلام (نظریاتی) پاکستان کے وجود میں آنے کی بعد سے اب تک ہر قومی بین الاقوامی ایشوز مسائل میں پاکستانی قوم عالم اسلام اور بلوچستان کے باسیوں کے حقیقی معنوں میں بھرپور ترجمانی کا حق ادا کیا ہے اور کبھی بھی جمعیت علماء اسلام (نظریاتی) قومی صوبائی اور اسلامی امہ کے حقوق پر نہ کوئی سودے بازی کی ہے نہ ہی کبھی بھی کسی بھی معاملے پر یوٹرن لیا ہے نہ ہی گھبراہٹ یا خوف کا شکار ہوئی ہے اور ہر قسم کے معاملات پریشانیوں کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی انشاء اللہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی عوام کو کبھی بھی کسی شکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں انشاء اللہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے ملک بھر میں نئی ممبر سازی مہم شروع ہوئی اور پاکستان کے تمام مسلمانوں باالخصوص بلوچستان کے تمام دیندار نظریاتی کارکنوں عوام کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی کی نئی ممبر سازی مہم میں بھرپور حصہ لیکر جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے ممبر بھی ہمارے دست و بازو بن جائیں انہوں نے تمام اضلاع کے کنوینئروں کو ہدایت کی وہ بلاتاخیر اپنے اضلاع کے تمام تحصیلوں یونٹوں کے کنوننگ باڈیز کو مکمل کرکے تحصیل اضلاع کو اضلاع صوبے کو کنوینئر رپورٹ فراہم کریں اور اب ہی سے عوامی ذہن سازی شروع کرکے ممبر سازی مہم بھرپور انداز سے چلائیں ۔