جڑواں شہروں میں بارشوں کے بعد موسم خوشگوار ہوتے ہی شہریوں نے تفریح مقامات کا رخ کر لیا

بدھ 23 جنوری 2019 16:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں حالیہ بارشوں کے بعد موسم خوشگوار ہوتے ہی شہریوں نے تفریح مقامات کا رخ کرلیا۔ تین دن کی لگاتار بارش کے باعث شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے تھے موسم صاف ہوتے ہی شہریوں نے پارکوں اور دیگر تفریح مقامات کا رخ کرلیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ’’اے پی پی‘‘ کے سروے کے دوران شہریوں نے بتایا کہ تین دن کی مسلسل بارشوں کے بعد پہلی دھوپ سے موسم بہت خوشگوار اور دلکش ہوگیا ہے اسلام آباد سے مری کی برف سے ڈھکی ہوئی پہاڑیوں کا نظارہ انتہائی دلکش منظر پیش کررہا ہے۔

دھند گردو غبار کے خاتمے سے ہر طرف صاف شفاف ماحول سے شہری بھرپور لطف اندوز ہو رہے ہیں۔اسلام آباد کے رہائشی محمد ندیم نے بتایا کہ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوتے ہی تفریح مقامات پر عام دنوں کی نسبت زیادہ رش ہو گیا ہے اور ایسے موسم میں کھلی جہگوں اور تفریح مقامات پر بچے بوڑھے اور خواتین لطف اندوز ہوتے ہیں موسم میں خوشگوار تبدیلی نے ہر طرف ہریالی بکھیر دی ہے۔