سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے مختلف ممالک کے سفارت خانوں میں تعینات اتاشیوں اور ان کی بیگمات کی ملاقات
اہم علاقائی و عالمی امور اور مختلف ممالک کے پاکستان کیساتھ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور ہمسایہ ممالک سمیت تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات قائم کرنے پر یقین رکھتا ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے وافر مواقع موجود ہیں، موجودہ حکومت ملک میں سرمایہ کار دوست پالیسیاں متعارف کرا رہی ہے ، پاکستانی قوم اور سیکورٹی اداروں نے دنیا میں امن کی خاطر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں، دہشت گردی کے ناسور پر بڑی حد تک قابو پالیا گیا ہے، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی گفتگو
بدھ 23 جنوری 2019 19:49
(جاری ہے)
اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان میں دلکش قدرتی مناظر والے سیاحتی مقامات اور دنیا کے بلند ترین پہاڑی سلسلے موجود ہیں جن میں بیرونی سیاحوں کے لیے دلچسپی کا سامان موجودہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاحت کا فروغ موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور سیکورٹی اداروں نے دنیا میں امن کی خاطر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں اور 70ہزار سے زیادہ معصوم شہری اور سیکورٹی اہلکار اس جنگ میں شہید ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب دہشت گردی کے ناسور پر بڑی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔ انہوں نے سفارتکار وں سے کہا کہ وہ اپنے ممالک میں پاکستان کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے میں کردار ادا کریں۔ اس موقع پر سیکرٹری قومی اسمبلی سیکرٹریٹ طاہر حسین نے اجلاس کے شر کاء کو قومی اسمبلی اور اس کی قائمہ کمیٹیوں کے تنظیمی ڈھانچے ،تشکیل اور کام کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ غیر ملکی اتاشیوں نے قومی اسمبلی کے دورے کا موقع فراہم کرنے پر سپیکر قومی اسمبلی کا شکر یہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے سے انہیں قومی اسمبلی اور قانون سازی کے حوالے سے گراں قدر معلومات حاصل ہوئی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
-
صدر آصف علی زرداری سے ترک بری افواج کے کمانڈر کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات ، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.